تاریخ شائع کریں2018 21 May گھنٹہ 17:13
خبر کا کوڈ : 332256

مسجد الحرام میں کرین گرنے کے حادثے میں ایک شخص زخمی

سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ نے مسجد الحرام میں کرین گرنے کے حادثے میں ایک شخص کے زخمی
تقریب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی میڈیا کے ذرائع کے مطابق، کل (اتوار) مسجد الحرام کے بیرونی احاطہ میں کرین گرنے کے حادثے میں اس کرین کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
مسجد الحرام میں کرین گرنے کے حادثے میں ایک شخص زخمی
مسجد الحرام میں کرین گرنے کے حادثے میں ایک شخص زخمی
سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ نے مسجد الحرام میں کرین گرنے کے حادثے میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے
تقریب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی میڈیا کے ذرائع کے مطابق، کل (اتوار) مسجد الحرام کے بیرونی احاطہ میں کرین گرنے کے حادثے میں اس کرین کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
مکہ مکرمہ کے سلطنتی عہدہ داران  نے اپنے ٹوئیٹر پر باقاعدہ طور پر اعلان کیا ہے کہ یہ حادثہ مسجد الحرام کے ورکنگ احاطہ میں پیش آیا ہے اور نماز پڑھنے کی جگہ اور زائرین اور عمرہ کرنے والوں  کے گزرنے والوں کی جگہ نہیں ہوا ہے۔
سعودی عرب کے روزنامہ "سبق"  نے بھی مسجد الحرام و مسجد النبی (ص) کے سیکریٹری جنرل سے نقل کرتے ہوئے لکھا: اتوار کے دن ظہر کے بعد ساڑھے چار بجے کرین اپنے چھوٹے بازو میں فنی   خرابی کی وجہ سے مسجد الحرام کے ورکنگ ایریا میں گر گئی۔
اس روزنامہ نے مزید لکھا: یہ حادثہ مسجد الحرام کے گیٹ نمبر 160 کے قریب اور اس مسجد کے توسیع کے تیسرے حصے میں پیش آیا اور زائرین کے زخمی ہونے کے بارے میں کچھ اطلاع نہیں ملی ہے۔ اس حادثہ میں صرف کرین کا ڈرائیور  زخمی ہوا ہے۔
11 ستمبر 2105 کو مکہ کے وقت کے مطابق شام پانچ بجکر دس منٹ پر بھی مسجد الحرام کے احاطہ میں ایک کرین گرنے کی وجہ سے 107 افراد جاں بحق اور 238 افراد زخمی ہوئے تھے۔ جاں بحق ہونے والے اکثر لوگوں کا تعلق ہندوستان، پاکستان، انڈونیشیا، اور ایران سے تھا۔
https://taghribnews.com/vdcamunei49neu1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ