تاریخ شائع کریں2018 21 May گھنٹہ 12:32
خبر کا کوڈ : 332100

کالعدم تنظیموں کا انتخابی اتحاد شہداء کے خون سے غداری

کالعدم تنظیموں کو مذہبی جماعتوں کے اتحاد کی آڑ میں تحفظ دینے والوں کا نوٹس لیا جائے
پیر معصوم نقوی نے واضح کیاکہ ایک معلق پارلیمنٹ لانے کیلئے کئی انتخابی اتحاد تشکیل دیئے جا رہے ہیں تاکہ بڑی جماعتوں کے ووٹ تقسیم کئے جا سکیں
کالعدم تنظیموں کا انتخابی اتحاد شہداء کے خون سے غداری
جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ اور نظام مصطفی محاذ کے سینیر نائب صدر قائد اہلسنت پیر معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ دینی جماعتوں کے نام پر طالبان دہشتگردوں کا باپ کہلانے پر فخر کرنیوالے مولانا سمیع الحق کی طرف سے کالعدم تنظیموں کا انتخابی اتحاد بنانے کی سازش شہداء کے خون سے غداری ہوگی، قومی اداروں کی طرف سے دہشتگردی میں ملوث کالعدم تنظیموں کو نئے ناموں سے قومی دھارے میں شامل کرنے کی کوشش ملکی سلامتی اور سیاسی نظام کیخلاف سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کو مذہبی جماعتوں کے اتحاد کی آڑ میں تحفظ دینے والوں کا نوٹس لیا جائے، الیکشن کمشن کو آنکھیں کھلی رکھنی چاہیں، مولانا سمیع الحق کو دینی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کو نقصان پہنچانے کا ہدف دیا گیا ہے، اسی لئے وہ کوشش میں ہیں کہ کچھ کرکے دکھایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اور مذہبی جماعتوں میں تقسیم در تقسیم کا عمل اتنا گہرا ہوگیا ہے کہ آئندہ انتخابات میں کئی لحاظ سے عجیب نتائج سامنے آئیں گے، جب ہر جماعت اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہوگی، ایک معلق پارلیمنٹ لانے کیلئے کئی انتخابی اتحاد تشکیل دیئے جا رہے ہیں تاکہ بڑی جماعتوں کے ووٹ تقسیم کئے جا سکیں۔ پیر معصوم نقوی نے واضح کیاکہ پاکستان کے عوام بہت سمجھدار ہیں، انتہا پسندی، نفرت اور دہشتگردی کو فروغ دینے والے گروہوں کو انتخابات میں مسترد کردیں گے، صرف مثبت سیاست کو فروغ ملے گا۔
https://taghribnews.com/vdciuraput1apz2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ