تاریخ شائع کریں2018 21 May گھنٹہ 02:24
خبر کا کوڈ : 332026

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ٹیکساس میں جاں بحق ہونے والی طالبہ کےگھر کا دورہ

نہوں نے کہا کہ انتہا پسندانہ رجحانات کسی ایک ملک یا خطے کا نہیں بلکہ بین الاقوامی مسئلہ ہے
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے امریکی ریاست ٹیکساس کے ہائی اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والی طالبہ سبیکا کے گھر کا دورہ کیا اور ان کے والد سے تعزیت کی
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ٹیکساس میں جاں بحق ہونے والی طالبہ کےگھر کا دورہ
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے امریکی ریاست ٹیکساس کے ہائی اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والی طالبہ سبیکا کے گھر کا دورہ کیا اور ان کے والد سے تعزیت کی۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ سبیکا پاکستان کی ہونہار طالبہ تھی، پوری قوم ان کی افسوس ناک موت پر سوگوار ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتہا پسندانہ رجحانات کسی ایک ملک یا خطے کا نہیں بلکہ بین الاقوامی مسئلہ ہے، مسئلے پر قابو پانے کے لیے ان کے اسباب کے تدارک کی ضرورت ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کی بھی ضرورت ہے۔
اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔

17 سالہ سبیکا عزیز شیخ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کینیڈی لوگریوتھ ایکسچینج اینڈ اسٹڈی اسکالر شپ پروگرام کے تحت گزشتہ برس 21 اگست کو 10 ماہ کے لیے امریکا گئی تھیں اور 9 جون کو انہیں وطن واپس آنا تھا۔

وہ ٹیکساس کے شہر سانتافی کے ایک ہائی اسکول میں زیر تعلیم تھیں، جہاں جمعہ (18 مئی) کو اسکول کے ہی ایک طالب علم کی فائرنگ سے وہ چل بسیں۔فائرنگ کے نتیجے میں 9 طالب علموں اور ایک استاد سمیت 10 دیگر افراد بھی ہلاک ہوئے تھے۔

کینسر کیئر اسپتال کیلئے 10 کروڑ روپے عطیے کا اعلان
اس سے قبل وزیراعظم نے کینسر کیئر اسپتال کی فنڈ ریزنگ کی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ اس جان لیوا مرض کے بچاؤ کیلئے موجودہ سہولیات ناکافی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کا کینسر کیئر اسپتال بہترین سہولتیں فراہم کررہا ہے، کینسر سے بچاؤ اور معالجے کیلیے اسپتال کو زیادہ سے زیادہ عطیات دیں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ مخیر حضرات کینسر کے علاج کیلیے کارخیر حصہ میں ڈالیں گے، تمام افراد تک سہولیات پہنچانے کیلیے مزید وسائل درکار ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ توقع ہے انتظامیہ کینسر کنٹرول پروگرام کیلئے بھی اقدامات کرے گی، نجی شعبوں کے ساتھ شراکت داری سے وسائل کے مسئلے پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے حکومت پاکستان کی طرف سے کینسر کیئر اسپتال کیلیے 10کروڑ روپے عطیے کا بھی اعلان کیا
https://taghribnews.com/vdcf00dmvw6dmxa.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ