تاریخ شائع کریں2018 20 May گھنٹہ 17:17
خبر کا کوڈ : 332006

العبادی و صدر: عراق کی نئی حکومت کی جلد از جلد تشکیل ضروری ہے

"حیدر العبادی" ا اور مقتدا صدر" نے عراق کی نئی حکومت تشکیل کے عمل کو ضروری قرار دے دیا
عراق کے وزیر اعظم "حیدر العبادی" اور تحریک صدر کے سربراہ "مقتدا صدر" نے عراق کی نئی حکومت تشکیل دینے میں سرعت عمل کو ضروری قرار دیا ہے تاکہ لوگوں کی آرزوں کو عملی جامہ پہنایا جائے۔
العبادی و صدر: عراق کی نئی حکومت کی جلد از جلد تشکیل ضروری ہے
العبادی و صدر: عراق کی نئی حکومت کی جلد از جلد تشکیل ضروری ہے۔
عراق کے وزیر اعظم "حیدر العبادی" اور تحریک صدر کے سربراہ "مقتدا صدر" نے عراق کی نئی حکومت تشکیل دینے میں سرعت عمل  کو ضروری قرار دیا ہے  تاکہ لوگوں کی  آرزوں کو عملی جامہ پہنایا جائے۔ 
تقریب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سائرون انتخاباتی گٹھ جوڑ کے معنوی سربراہ مقتدی صدر اور النصر انتخاباتی اتحاد کے سربراہ العبادی نے ہفتہ کو بغداد میں ایک ملاقات کے بعد میڈیا سے اظہار نظر کرتے ہوئے کہا: دونوں گروہ نئی حکومت کی تشکیل میں تمام سیاسی پارٹیوں کو جذب کرنے کی ضرورت پر متفق ہیں۔
بقول ان کے، یہ ملاقات اس لیے تھی تاکہ ایک محکم حکومت کی تشکیل کے لیے تمام مراحل میں تعاون کیا جائے۔ 
صدر نے بھی کہا: یہ ملاقات نئی تشکیل پانے والی حکومت کیلئے ایک اطمینان بخش پیغام ہے اور معاشرے کے تمام گروہوں کو اپنے اندر لیے ہوئے ہے۔
اسی طرح انھوں نے کہا: جو بھی عراق کی تعمیر و ترقی کے لئے قدم بڑھائے گا اس کے ساتھ تعاون کرنے  کیلئے ہم اپنا ہاتھ اس کی طرف بڑھاتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcdzx0s9yt0sz6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ