تاریخ شائع کریں2018 20 May گھنٹہ 15:17
خبر کا کوڈ : 331974

چیچینا میں چرچ پر دہشتگردانہ حملے میں 7 افراد ہلاک

چیچینا کے دارالحکومت میں واقع ایک چرچ پر 4 اسلحہ بردار افراد نے حملہ کردیا
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ 4 دہشت گردوں نے چرچ پر حملہ کر کے اندر موجود لوگوں کو مغوی بنانا چاہا تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چاروں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔
چیچینا میں چرچ پر دہشتگردانہ حملے میں 7 افراد ہلاک
ماسکو: چیچینا کے ایک آرتھو ڈوکس چرچ پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں حملہ آوروں سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چیچینا کے دارالحکومت گروزنی میں واقع ایک چرچ (Archangel Michael church) پر 4 اسلحہ بردار افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک خدمت گار اور سیکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ۔ دیگر پولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے چاروں حملہ آوروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ حملہ آوروں کے قبضے سے آتشی اسلحہ اور چاقو بھی برآمد ہوئے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ 4 دہشت گردوں نے چرچ پر حملہ کر کے اندر موجود لوگوں کو مغوی بنانا چاہا تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چاروں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔ اس دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد دی جا رہی تھی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

واضح رہے کہ گروزنی کے جس علاقے میں چرچ پر حملہ کیا گیا ہے وہاں گزشتہ 20 سال سے علیحدگی پسند متحرک ہیں اور روس کے خلاف مسلح جدوجہد کر رہے ہیں۔ روس میں ایک ماہ بعد 14 جون سے فٹ بال ورلڈ کپ کا آغاز بھی ہونے جا رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcguq9wtak9wy4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ