تاریخ شائع کریں2018 17 May گھنٹہ 22:03
خبر کا کوڈ : 331437

سعودی بادشاہ ملک سلمان کی جانب سے امریکہ کی بھر پورحمایت کا سلسلہ جاری

سعودی بادشاہ نے امریکہ کی جانب سے لبنان کی اسلامی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کے خلاف امریکی پابندیوں کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے۔
سعودی بادشاہ ملک سلمان کی جانب سے امریکہ کی بھر پورحمایت کا سلسلہ جاری
سعودی بادشاہ ملک سلمان کی جانب سے بڑے شیطان امریکہ کا بھر پور تعاون اور حمایت کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی بادشاہ  نے امریکہ کی جانب سے لبنان کی اسلامی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کے خلاف امریکی پابندیوں کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے خبر ہے کہ خادم الحرمین الشریفین ملک سلمان  کی جانب سے بڑے شیطان امریکہ کا بھر پور تعاون اور حمایت کا سلسلہ جاری ہے خادم الحرمین نے امریکہ کی جانب سے لبنان کی اسلامی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کے خلاف امریکی پابندیوں کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکہ، ایران اور اس کے اتحادیوں کے خلاف اقتصادی دباؤ بڑھانے کی بھرپور کوشش کررہا ہے جس میں اسے سعودی عرب کی مکمل حمایت حاصل ہے امریکہ اور سعودی عرب نے ملکر حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کے خلاف پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حزب اللہ کے خلاف امریکہ اور سعودی عرب کا اقدام اسرائیل کو بچآنے کی ناکام کوشش ہے۔ واضح رہے کہ لبنانی انتخابات میں حزب اللہ لبنان کو واضح حمایت حاصل ہوئی ہے اور 10 دن بعد ہی سعودی عرب اور امریکہ کی جانب سے پابندیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب عالمی امن کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں جبکہ اقوام متحدہ نے اسرائیل کو خطے کے امن کے لئے بھی  بڑا خطرہ قراردیدیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcae6ne049ney1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ