تاریخ شائع کریں2018 8 May گھنٹہ 23:35
خبر کا کوڈ : 329333

خس کم جہاں پاک،،امریکہ جوہری معاہدے سے نکل گیا

حسن روحانی ٹرمپ کے یہ فیصلے آنے پر ایرانی قوم سے آج رات خطاب کریں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کی رات ایک بار پھر ایران اور جوہری معاہدے کے خلاف پرانے الزامات کو دہرا کر اس معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کا اعلان کردیا.
خس کم جہاں پاک،،امریکہ جوہری معاہدے سے نکل گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کی رات ایک بار پھر ایران اور جوہری معاہدے کے خلاف پرانے الزامات کو دہرا کر اس معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کا اعلان کردیا.

تفصیلات کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ وہ آج رات ایران جوہری معاہدے پر حتمی فیصلے کا اعلان کریں گے.

ٹرمپ نے آج رات ایران کے خلاف پرانی ہرزہ سرائیوں کو دہراتے ہوئے کہا کہ وہ ایران پر دوبارہ پابندیاں لگانے کے حکم نامے پر دستخط کریں گے.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران اور عالمی قوتوں بشمول امریکہ کے درمیان 2015 کو جوہری معاہدہ طے پاگیا تھا اور اس کے تحت کوئی ایک ملک یکطرفہ طور پر اسے ختم نہیں کرسکتا.

ٹرمپ نے ایسے وقت میں جوہری معاہدے سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا جب عالمی جوہری ادارہ 11 مرتبہ ایران کی شفاف کارکردگی کی تصدیق کرچکا ہے اور معاہدے کے دوسرے فریق بالخصوص یورپ اب بھی اسے بچانے کے لئے پُرعزم ہے.

صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر حسن روحانی ٹرمپ کے یہ فیصلے آنے پر ایرانی قوم سے آج رات خطاب کریں گے.
ڈاکٹر روحانی ٹرمپ کے مکروہ عزائم کا مقابلہ کرنے کے لئے ایرانی حکمت عملی پر روشنی ڈالیں گے اور اس حوالے سے قوم کو اعتماد میں لیں گے.
https://taghribnews.com/vdcc1oq112bqi18.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ