تاریخ شائع کریں2018 8 May گھنٹہ 01:07
خبر کا کوڈ : 329076

جوہری معاہدہ عالم امن و سلامتی کے لئے مشعل راہ ہے.:سنیئر برطانوی سیاستدان

جوہری معاہدہ عالم امن و سلامتی کے لئے مشعل راہ ہے.:سنیئر برطانوی سیاستدان
سنیئر برطانوی سیاستدان اور سابق وزیر خارجہ جیک اسٹراو نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ايران کو جوہری معاہدے سے متعلق عالمی حمايت حاصل ہے.

جیک اسٹراو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو تجویز دی ہے کہ ایران جوہری معاہدے سے نکلنے سے متعلق کوئی نامعقول قدم نہ اٹھائے کیونکہ اب ایران 10 سال پہلے کا ایران نہیں بلکہ اسے عالمی برادری کی جانب سے پوری حمایت حاصل ہے.

جیک اسٹراو نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران سے متعلق سابق صدر براک اوباما نے جو اقدامات کئے انھیں ختم کرنے کے لئے پُرعزم ہیں.

کوریائی ریاستوں کے درمیان ہونے والی پیشرفت سے لگتا ہے کہ ٹرمپ مغرور ہے اور اس کا خیال ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف اپنائے گئے دھمکی آمیز رویے کے ذریعے ایران کو بھی قابو پایا جاسکتا ہے جبکہ ایران اور شمالی کوریا کے مسائل میں کوئی مشابہت نہیں ہے.

سابق برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جوہری معاہدہ ایک اہم عالمی سمجھوتہ جس تک پہنچنے کے لئے 12 سال طویل مذاکرات ہوئے اور اب یہ معاہدہ عالم امن و سلامتی کے لئے مشعل راہ ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ جوہری معاہدے کی توثیق نہ کرے تو اس کا یہ فیصلہ غیرذمہ دارانہ ہوگا. سنیئر برطانوی سیاستدان نے کہا کہ تمام شواہد اور اطلاعات کے مطابق ایران اب تک اپنے وعدوں پر من و عن عمل کیا ہے جبکہ مغربی فریق اپنے بعض وعدے بشمول تجاری اور بینکاری سرگرمیوں کی راہ میں رکاوٹوں کے خاتمے پر مخلص نہیں تھا جس کی وجہ سے برطانوی کمپنیوں اور تاجر برادری ناراض ہیں.

انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدہ ایران اور 6 عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والا ایک باضابطہ سمجھوتہ جس کی توثیق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی کرچکی ہے اور یہ معاہدہ اب ایک بین الاقوامی قانون کے زمرے میں آتا ہے مگر اب امریکہ ہی واحد ملک ہے جو اس معاہدے سے نکلنا چاہتا ہے.
https://taghribnews.com/vdcguy9w3ak9xz4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ