تاریخ شائع کریں2018 1 May گھنٹہ 18:46
خبر کا کوڈ : 328030

خطے سے امریکہ اور اس جیسے ممالک کو نکالا جائے گا.:رہبر انقلاب

امریکہ سعودی عرب اور بعض خطی ممالک کو اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بھڑکا رہا ہے:رہبر انقلاب
ایرانی مصنوعات کی حمایت سے ملک میں مزدرو بے روزگار نہیں ہوں گے بلکہ نوجوان طبقے کے لئے روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے.:رہبر انقلاب
خطے سے امریکہ اور اس جیسے ممالک کو نکالا جائے گا.:رہبر انقلاب
ایرانی سپریم لیڈر نے کہا ہے کہ امریکہ، سعودیوں اور بعض خطی ممالک کو ہمارے خلاف مشتعل کرنے میں لگا ہوا ہے تاہم امریکہ اور اس جیسے دوسرے ممالک کو خطے سے نکالا جائے گا.

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے پیر کے روز یوم مزدور اور محنت کی مناسبت سے تہران میں مزدوروں اور محنت کے شعبے میں اعلی کارکردگی دیکھانے والوں کے ساتھ ایک ملاقات میں خطاب کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکہ سعودی عرب اور بعض خطی ممالک کو اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بھڑکا رہا ہے تاہم خطے سے امریکہ اور اس جیسے ممالک کو نکالا جائے گا.

رہبر انقلاب اسلامی نے مزید فرمایا کہ آج دشمن اسلامی جمہوریہ ایران کا مقابلہ کرنے کے لئے معاشی جنگ کی سازش کررہا ہے لہذا اس جنگ سے نمٹنے کا اصل راستہ ایرانی مصنوعات کی حمایت اور اندرونی وسائل اور قابلیت پر انحصار کرنا ہے.

آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا کہ اغیار کی مدد پر توقع نہیں رکھنی چاہئے بلکہ ملکی حکام اور حکومت ورکس اور لیبر کے شعبوں میں مشکلات کا ازالہ کرتے ہوئے اندرونی پیداوار میں اضافہ اور معیار میں بہتری کے لئے ضروری اقدامات اٹھائیں.

رہبر انقلاب اسلامی نے مزید فرمایا کہ امریکہ کی وجہ سے آج خطے میں خون ریزی، تشدد اور عدم استحکام کی صورتحال سامنے ہے. مغربی ایشیا سے نکلنے والا ایران نہیں بلکہ امریکہ ہے اور جیسا کہ ہم نے گزشتہ سالوں میں کہا تھا کہ مارو اور بھاگ جاو کا دور ختم ہوچکا ہے.

سپریم لیڈر نے امام خمینی (رح) کے مرکز میں ایرانی مصنوعات کی نمائش میں اپنے دورے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دباو، پابندیوں اور سامراج قوتوں کی جانب سے مشکلات کے باوجود اس نمائش میں رکھی جانے والی اندرونی مصنوعات اعلی اور معیاری تھیں جس کے لئے ایرانیوں کی محنت اور افرادی قوت کو سلام پیش کرنا چاہئے.

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایرانی مصنوعات کی حمایت سے ملک میں مزدرو بے روزگار نہیں ہوں گے بلکہ نوجوان طبقے کے لئے روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے. عوام ایرانی مصنوعات کی حمایت کے پہلے مرحلے میں ملکی وسائل سے تیار شدہ ایشیا خریدیں.

رہبر انقلاب اسلامی نے ایران کے خلاف دشمنوں کی سازشیں بالخصوص خطے میں امریکی عزائم کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ انھیں اس بات کا علم ہے کہ اگر وہ ایران کے خلاف فوجی دراندازی یا مقابلے کی جرات کریں تو انھیں سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا.

رہبر انقلاب اسلامی نے مزید فریا کہ دشمن وطن عزیز ایران کے خلاف معاشی اور تجارتی جنگ کر رکھی ہے جس کا کنٹرول روم امریکی محکہ خزانہ ہے.

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ ایران کے ساتھ مقابلے کے سنگین نتائج اس پر نہیں بلکہ خطے کے بعض ممالک پڑیں مگر بعض علاقائی ممالک جان لیں کہ اگر وہ ایران کے خلاف محاذ آرا ہوں گے تو یقینا انھیں شکست ملے گی.

آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے مزید فرمایا کہ اس خطے سے ہم نہیں امریکہ کو نکلنا ہوگا. ہم یہاں کے باسی ہیں اور خلیج فارس و مغربی ایشیا ہمارا گھر ہے. تاہم اغیار ممالک مکروہ عزائم کے ساتھ یہاں فتنہ اور فسادات کرانا چاہتے ہیں.

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ جان لیں امریکہ اور اس جیسے ممالک کو اس خطے سے نکال کر پھینکا جائے گا.
https://taghribnews.com/vdcfmcdmxw6d0xa.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ