تاریخ شائع کریں2018 29 April گھنٹہ 17:35
خبر کا کوڈ : 327597

"قدیہ انٹرٹینمنٹ پارک"دنیا کی سب سے بڑی تفریح گاہ

اربوں ڈالر کی لاگت سے بننے والا یہ پارک 334 اسکوائر کلومیٹر رقبے پر محیط ہوگا
سعودی کنگ شاہ سلمان نے اربوں ڈالر کی لاگت سے بننے والے دنیا کے سب سے بڑے انٹرٹینمنٹ پارک کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
"قدیہ انٹرٹینمنٹ پارک"دنیا کی سب سے بڑی تفریح گاہ
سعودی کنگ شاہ سلمان نے اربوں ڈالر کی لاگت سے بننے والے دنیا کے سب سے بڑے انٹرٹینمنٹ پارک کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کے شاہ سلمان نے ہفتے کو دارالحکومت ریاض کے نزدیک دنیا کی سب سے بڑی تفریح گاہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

یہ سنگ بنیاد ریاض کے قریب واقع جگہ ’قدیہ‘ میں رکھا گیا ہے جہاں اربوں ڈالر کی لاگت سے ایک ایسی تفریح گاہ بنائی جارہی ہے جسے بلاشبہ دنیا کے سب سے بڑے تفریحی پارک کا اعزاز حاصل ہوگا۔

قدیہ انٹرٹینمنٹ پارک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ محض ایک انٹرٹینمنٹ پارک نہیں بلکہ کلچرل حب ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ قدیہ انٹرٹینمنٹ پارک میں والٹ ڈزنی اور دیگر تھیم پارک کمپنیوں کی مدد سے 334 اسکوائر کلومیٹر رقبے پر بنایا جارہا ہے جس میں والٹ ڈزنی ریسورٹ، تھیم پارک، سفاری پارک اور متعدد اقسام کی تفریحی سہولیات شامل ہیں۔

قدیہ پارک کےچیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ یہ پارک سعودی عرب کی معیشت کی نمو اور پرکشش سرمایہ کاری کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا، یہ پارک نہ صرف تفریحی شعبے میں مثبت قدم ہے بلکہ اس پارک سے سعودی نوجوانوں کی صلاحیتیں بھی اجاگر ہوں گی۔
https://taghribnews.com/vdccomq1m2bqip8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ