تاریخ شائع کریں2018 26 April گھنٹہ 13:13
خبر کا کوڈ : 326947

مشرقی قلمون تکفیری دہشت گردوں سے پاک

قلمون دارالحکومت دمشق سے 60 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے
اس علاقہ سے دہشت گرد اپنے اہل و عیال کے ہمراہ ایک معاہدے کے تحت خارج ہوگئے ہیں جس کے بعد اس علاقہ کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک علاقہ قراردیتے ہوئے شامی پرچم نصب کردیا گیا ہے
مشرقی قلمون تکفیری دہشت گردوں سے پاک
شامی فورسز نے شام کے علاقہ مشرقی قلمون کو تکفیری دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شام کے سرکاری ٹیلیویژن نے رپورٹ دی ہے کہ شامی فورسز نے مشرقی قلمون کو تکفیری دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے اور اس علاقہ پر شام کا پرچم لہرا دیا گیاہے۔

اطلاعات کے مطابق اس علاقہ سے دہشت گرد اپنے اہل و عیال کے ہمراہ ایک معاہدے کے تحت خارج ہوگئے ہیں جس کے بعد اس علاقہ کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک علاقہ قراردیتے ہوئے شامی پرچم نصب کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قلمون دارالحکومت دمشق سے 60 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ قلمون کے الرحیبہ، ناصریہ اور جیرود علاقوں سے ہزاروں دہشت گرد شام کے شمال میں منتقل ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق شام میں د ہشت گردوں کو تاریخی شکست کا سامنا ہے اور دہشت گردوں کے حامی ممالک اور ان کے زرخرید آلہ کاروں اور سہولت کاروں کی بے بسی دیکھنے والی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcayine049nuo1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ