تاریخ شائع کریں2018 26 April گھنٹہ 03:33
خبر کا کوڈ : 326889

میکرون بھی ایٹمی معاہدے میں امریکہ کو باقی رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں:موگرینی

فیڈریکا موگرینی کا ٹرمپ اور فرانسیسی صدر کے درمیان ملاقات پر کا ردعمل
میکرون کے بیان سے بھی اس وقت ایک بات واضح ہوئی ہے اور وہ یہ کہ ایران کے ساتھ ایک ہی معاہدہ ہے جو کامیاب واقع ہوا ہے اور اس ایٹمی معاہدے کا تحفظ کئے جانے کی ضرورت ہے:موگرینی
میکرون بھی ایٹمی معاہدے میں امریکہ کو باقی رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں:موگرینی
یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے ایک بار پھر ایٹمی معاہدے کے تحفظ کی ضرورت کے بارے میں یورپی یونین کے موقف پر تاکید کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے بدھ کے روز امریکی صدر ٹرمپ اور فرانسیسی صدر میکرون کے درمیان ملاقات کے بعد ایٹمی معاہدے کے بارے میں سامنے آنے والے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میکرون کے بیان سے بھی اس وقت ایک بات واضح ہوئی ہے اور وہ یہ کہ ایران کے ساتھ ایک ہی معاہدہ ہے جو کامیاب واقع ہوا ہے اور اس ایٹمی معاہدے کا تحفظ کئے جانے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایٹمی معاہدے کے مضمون کو اگر غور سے پڑھا جائے تو اس میں یہ بات مکمل طور پر واضح ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنائے گا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے فرانسیسی صدر میکرون سے ملاقات میں کہا ہے کہ اس بات کو کوئی نہیں جانتا کہ وہ بارہ مئی کو کیا کرنے والے ہیں اور یہ دیکھا جائے گا کہ کیا ایٹمی معاہدے سے بھی بہتر کسی معاہدے کا امکان پایا جاتا ہے یا نہیں۔ میکرون بھی ایران کے ساتھ ایک بڑے معاہدے کی تجویز پیش کر کے ایٹمی معاہدے میں امریکہ کو باقی رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 
 
 
 
 
 
 
https://taghribnews.com/vdcfcvdm1w6d0ca.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ