تاریخ شائع کریں2018 26 April گھنٹہ 03:25
خبر کا کوڈ : 326888

فوجی عدالت کی جانب سے 6 بحرینیوں کی سزائے موت کی توثیق

ان چھے افراد میں دو کا تعلق بحرین کے معروف عالم دین آیت اللہ عیسی قاسم کے حامیوں میں سے تھا
بحرین کی اپیل کورٹ نے ملک کی مسلح افواج کے کمانڈر کے قتل کی سازش کے بے بنیاد الزام کے تحت چھے بحرینیوں کی سزائے موت کے فیصلے کی توثیق کر دی۔
فوجی عدالت کی جانب سے 6 بحرینیوں کی سزائے موت کی توثیق
بحرین کی اپیل کورٹ نےملک کی مسلح افواج کے کمانڈر کے قتل کی سازش کے بے بنیاد الزام کے تحت چھے بحرینیوں کی سزائے موت کے فیصلے کی توثیق کر دی۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرینی ذرائع ابلاغ نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ بحرین کی فوجی عدالت نے چھے افراد کی سزائے موت کے خلاف اپیل کو مسترد کرتے ہوئے سزائے موت کی فیصلے کی توثیق کر دی۔

ان بحرینی شہریوں کو دو ہزار سترہ میں بحرینی شہریت سلب کئے جانے کے ساتھ ساتھ سزائے موت کا فیصلہ سنایاگیا تھا۔

بحرینی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان چھے افراد میں دو  کا تعلق بحرین کے معروف عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے حامیوں میں سے تھابین الاقوامی قانونی اداروں نے بارہا بحرینی شہریوں کی سزائے موت کے فیصلے کو منسوخ کئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدموں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcevp8xvjh8wvi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ