تاریخ شائع کریں2018 26 April گھنٹہ 03:03
خبر کا کوڈ : 326885

ایران کے ساتھ خطے کی سیکورٹی کی بحالی کے لئے تعاون کے لئے تیار ہیں:جرمن سفیر

ایران کے ساتھ خطے کی سیکورٹی کی بحالی کے لئے تعاون کے لئے تیار ہیں:جرمن سفیر
تہران میں تعینات جرمن سفیر میکائل برشٹود نے کہا ایران کے جوہری معاہدے کے بارے میں ٹرامپ کا حالیہ بیان ان کا اپنا بیان ہے اور اس کا ہمارے موقف کی عکاسی نہیں کرتا.

جرمن سفیر نے کہا کہ ایران کے ساتھ روابط کے فروغ کے لئے مثبت اور سنہری مواقع موجود ہیں جس کا ہم بھرپور استفادہ کرنا چاہتے ہیں.

انہوں نے ایران مخالف ٹرامپ کے اشتعال انگیز پر مبنی بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پروگرام کے تحت جرمن چانسلر انجیلا میرکل اور فرانس کے صدر ایمینوئل میخواں اپنے دورہ امریکہ میں ٹرامپ سے ملاقات کریں گے جس میں ایران کے جوہری معاہدہ زیر بحث آئیں گے، یورپ کے دونوں ممالک کے سربراہان اس ملاقات میں ایرانی جوہری معاہدے کی مکمل حمایت کا اعلان کریں گے.

ایران کے ساتھ جرمن کا دیرینہ روابط کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کی تاریخ 6 ہزار سال پورانی ہے اور ہم ایران کے ساتھ اپنا روابط کو مزید توسیع دینا چاہتے ہیں. 

انہوں نے کہا ایران کے ساتھ خطے کی سیکورٹی کی بحالی کے لئے تعاون کے لئے تیار ہیں. جرمن سفیر نے مزید کہا کہ جوہری معاہدے کے بعد ایران اور جرمن کے درمیان تجارتی حجم 9 ارب ڈالر سے کراس کرگیا ہے
https://taghribnews.com/vdcbw0bfsrhb5wp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ