تاریخ شائع کریں2018 26 April گھنٹہ 02:58
خبر کا کوڈ : 326884

خطے میں جنگوں اور تنازعات کو روکنے کے لئے وجوہات کو ڈھونڈنا ہوگا:ظریف

اقوام متحدہ، ریجنل ڈائلاگ فورم کے نظریے کو عملی جامعہ پہنانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے.
ایران پائیدار امن کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ریجنل ڈائلاگ فورم کی پیشکش دیتا ہے: جواد ظریف
خطے میں جنگوں اور تنازعات کو روکنے کے لئے وجوہات کو ڈھونڈنا ہوگا:ظریف
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران پائیدار امن کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ریجنل ڈائلاگ فورم کی پیشکش دیتا ہے.

محمد جواد ظریف نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کے پائیدار امن سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے تاہم کوئی بھی ملک دوسروں پر ملسط ہر کر اپنی سلامتی کو یقینی نہیں بناسکتا.

انہوں نے عالمی امن و سلامتی کو محفوظ بنانے اور امن کو درپیش خطرات کی روک تھام کو اقوام متحدہ کے اہم مقاصد قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ خطے میں جنگوں اور تنازعات کو روکنے کے لئے اس کی جڑ اور اس وجوہات کو ڈھونڈنا ہوگا.

ظریف نے مزید کہا کہ ہماری یہ کوشش ہونی چاہئے کہ ایک متحد اور طاقتور خطے کے قیام کے لئے اجتماعی تعاون کو فروغ دیں تا کہ ایک مشترکہ امن و سلامتی کے نیٹ ورک کا قیام عمل میں لایا جائے.

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ باہمی احترام اور اعتماد کی بنا پر ان مقاصد کو حاصل کیا جاسکتا ہے. مشترکہ اصولوں پر کام کرنے کے لئے بھی آپس میں اعتماد کی فضا کو بہتر بنانا ناگزیر ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ان مشترکہ اہداف کی خاطر خلیج فارس کے خطے میں ریجنل ڈائلاگ فورم کے قیام کی تجویز دی جس کا مقصد پائیدار امن سے متعلق مسائل اور مشکلات پر قابو پانا ہے.

ظریف نے کہا کہ ہم اپنے ہمسایوں کو دعوت دیتے ہیں کے خلیج فارس کی انتہائی حساس جغرافیائی پوزیشن جہاں متعدد جنگیں ہوئیں، میں موجود چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہمارا ساتھ دیں.

انہوں نے اقوام متحدہ سے بھی مطالبہ کیا کہ ریجنل ڈائلاگ فورم کے نظریے کو عملی جامعہ پہنانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے.
https://taghribnews.com/vdcaainey49nua1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ