تاریخ شائع کریں2018 26 April گھنٹہ 02:44
خبر کا کوڈ : 326882

دنیا میں فارسی زبان کی تعلیم کی صورتحال کی کانفرنس

اس وقت دنیا کے مختلف ممالک کی 200 جامعات میں فارسی زبان کو پڑھایا جارہا ہے.
دنیا میں فارسی زبان کی تعلیم کی صورتحال کی کانفرنس
ایران کی علامہ طباطبائی یونیورسٹی کے شعبہ فارسی کے سربراہ برائے غیرملکی طلبا نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا کے مختلف ممالک کی 200 جامعات میں فارسی زبان کو پڑھایا جارہا ہے.

رضا مراد صحرایی نے دنیا میں فارسی زبان کی تعلیم پر منعقد ہونے والی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال فارسی زبان، ایشیا اور یورپی ممالک /بشمول فرانس، اٹلی، بلغاریہ،برطانیہ، اسپین، آسٹریا، پولینڈ، بھارت، پاکستان، یونان، سویڈن، جرمنی، سربیا، قازاقستان، ترکی، چین، بنگلہ دیش، ترکمنستان، روس، عراق، لبنان، شام اور قطر کے سائنسی مراکز اور جامعات میں پڑھائی جا رہی ہے.

تفصیلات کے مطابق، دنیا میں فارسی زبان کی تعلیم کی صورتحال کی کانفرنس پیر کے روز سعدی فاؤنڈیشن کے تعاون سے ایرانی نامور شاعر 'محمد سعدی شیرازی' کے دن کی مناسبت سے روس اور جنوبی کوریا کے طلبا کی شرکت کے ساتھ تہران میں منعقد کی گئی.
https://taghribnews.com/vdcivqaprt1arv2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ