تاریخ شائع کریں2018 25 April گھنٹہ 18:29
خبر کا کوڈ : 326863

شام کے لیے جرمنی کی ایک ارب یورو کی امداد

جرمنی امداد شامی بے گھر شہریوں پر خرچ کی جائے گی۔
جرمنی نے شامی شہریوں کے لیے ایک ارب یورو کی اضافی امداد کا اعلان کیا ہے۔
شام کے لیے جرمنی کی ایک ارب یورو کی امداد
جرمنی نے شامی شہریوں کے لیے ایک ارب یورو کی اضافی امداد کا اعلان کیا ہے۔ یہ امداد شامی بے گھر شہریوں پر خرچ کی جائے گی۔

برلن حکام کے مطابق یہ رقم شام میں امداد کے منتظر افراد اور جنگ کی وجہ سے پڑوسی ممالک میں پناہ لینے والے شامی شہریوں پر خرچ کی جائے گی۔ اس کے علاوہ جرمن بجٹ کے اعلان کے بعد مزید تین سو ملین یورو سال کی دوسری ششماہی میں مہیا کیے جائیں گے۔

اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے زیر انتظام شام کے موضوع پر امدادی اجلاس کا آج دوسرا اور آخری دن ہے۔ برسلز میں جاری اس اجلاس میں اسّی ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔
https://taghribnews.com/vdch--nxx23ni6d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ