تاریخ شائع کریں2018 25 April گھنٹہ 18:12
خبر کا کوڈ : 326861

ماسکو دمشق کو جدید میزائل فراہم نہ کرے:اسرائیل

روس جدید ایس تھری میزائل میزائل جلد شام کے حوالے کرے گا۔
اگر شام میں موجود روسی میزائل نظام سے اسرائیل کو نقصان پہنچا یا طیارہ گرانے کی کوشش کی گئی تو صیہونی فوج روسی میزائل دفاعی نظام کو تباہ کردے گی۔
ماسکو دمشق کو جدید میزائل فراہم نہ کرے:اسرائیل
اسرائیل نے شام میں روسی میزائل کو تباہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ ماسکو دمشق کو جدید میزائل فراہم نہ کرے۔

عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیل کے وزیر دفاع لائبرمین نے مقبوضہ بیت المقدس میں پریس کانفرنس کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر شام میں موجود روسی میزائل نظام سے اسرائیل کو نقصان پہنچا یا طیارہ گرانے کی کوشش کی گئی تو صیہونی فوج روسی میزائل دفاعی نظام کو تباہ کردے گی۔

روس نے اعلان کیاہے کہ وہ جدید ایس تھری میزائل میزائل جلد شام کے حوالے کرے گا۔اس سے پہلے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو دھمکی دے چکے ہیں کہ روسی میزائل اسرائیلی طیاروں کے خلاف استعمال کئے گئے تو اسرائیل شام میں فوج کو نشانہ بنائے گا۔

اسرائیل کے وزیر دفاع لائبرمین امریکا جارہے ہیں۔ جہاں وہ امریکی حکام سے روسی میزائلوں کو تباہ کرنے متعلق بات چیت کریں گے۔
https://taghribnews.com/vdcfvvdmyw6d0ca.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ