تاریخ شائع کریں2018 25 April گھنٹہ 16:04
خبر کا کوڈ : 326811

جوہری معاہدے کے فریقین اپنی ذمہ داریاں ادا کریں

فریقین نے شام اور یمن کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا.
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ایران جوہری معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ اس معاہدے پر قائم رہیں
جوہری معاہدے کے فریقین اپنی ذمہ داریاں ادا کریں
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ایران جوہری معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ اس معاہدے پر قائم رہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریش نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں پائیدار امن کانفرنس کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے جوہری معاہدے میں شریک تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں.

انہوں نے خطے میں قیام امن و سلامتی اور بحرانوں کو غیرفوجی طریقوں سے حل کرنے کے حوالے سے اقوام متحدہ کے کردار کو اہم قرار دیا. فریقین نے شام اور یمن کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اقوام متحدہ کے پائیدار امن سے متعلق اجلاس سے بھی خطاب کیا.
https://taghribnews.com/vdca6ine649nua1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ