تاریخ شائع کریں2018 25 April گھنٹہ 15:35
خبر کا کوڈ : 326793

ایران کی جانب سے صالح الصماد کی شہادت پر اظہار تعزیت

یمنی قوم جلد ہی جارحین کے مقابلے میں اپنی استقامت و مجاہدت کا شیریں مزہ چکھے گی
ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے چیئرمین صالح الصماد کی شہادت پر یمنی عوام اور اس ملک کی اعلی سیاسی کونسل کے اراکین کو تعزیت پیش کی ہے
ایران کی جانب سے صالح الصماد کی شہادت پر اظہار تعزیت
ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے چیئرمین صالح الصماد کی شہادت پر یمنی عوام اور اس ملک کی اعلی سیاسی کونسل کے اراکین کو تعزیت پیش کی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے آل سعود حکومت کی ہمہ جہتی جارحیت کے مقابلے میں یمنی عوام کی گذشتہ تین برسوں سے زائد عرصے سے جاری استقامت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی قوم جلد ہی جارحین کے مقابلے میں اپنی استقامت و مجاہدت کا شیریں مزہ چکھے گی۔

واضح رہے کہ یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے چیئرمین صالح الصماد صوبے حدیدہ پر سعودی جارحیت میں شہید ہو گئے۔ چھے ساتھیوں کے ہمراہ ہونے والی اس شہادت پر یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے تین روز کے عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔ صالح الصماد، چھے اگست دو ہزار سولہ کو اعلی سیاسی کونسل کے چیئرمین بنے تھے۔

واضح رہے کہ یمن پر مارچ دو ہزار پندرہ سے امریکہ کی حمایت سے سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک ہزاروں عام شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں تاہم سعودی عرب اب تک یمن میں اپنا کوئی بھی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjhmettuqe8az.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ