تاریخ شائع کریں2018 25 April گھنٹہ 15:15
خبر کا کوڈ : 326786

غیر قانونی فوجی موجودگی نے شام کے حالات کو پیچیدہ بنا دیا

بعض ممالک وہابی تکفیری دہشت گرد گروہوں کو بڑے پیمانے پر مالی امداد فراہم کرکے دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی روس کے شہر سوچی پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے عالمی سکیورٹی اجلاس میں شرکت کرنے سے قبل روس کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ سے ملاقات میں کہا ہے کہ بعض ممالک وہابی تکفیری دہشت گرد گروہوں کو بڑے پیمانے پر مالی امداد فراہم کرکے دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں
غیر قانونی فوجی موجودگی نے شام کے حالات کو پیچیدہ بنا دیا
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی روس کے شہر سوچی پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے عالمی سکیورٹی اجلاس میں شرکت کرنے سے قبل روس کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ سے ملاقات میں کہا ہے کہ بعض ممالک وہابی تکفیری دہشت گرد گروہوں کو بڑے پیمانے پر مالی امداد فراہم کرکے دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں۔

اس ملاقات میں دونوں ممالک کے اعلی سکیورٹی حکام نے دوطرفہ تعلقات، شام میں دہشت گردی کے خلاف باہمی تعاون، شام میں قیام امن کی مشترکہ کوششوں اور یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے۔

علی شمخانی نے شام ميں دہشت گردی کے خلاف روس اور ایران کے مثبت اور مشترکہ اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام میں بعض ممالک کی غیر قانونی فوجی موجودگی نے شام کے حالات کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

اس ملاقات میں روسی کی اعلی فومی سلامتی کے سکریٹری نیکلای پیترشوف نے سوچی میں ہونے والے بین الاقوامی سکیورٹی اجلاس میں علی شمخانی کے حضور پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  سوچي میں ہونے والے عالمی سکیورٹی اجلاس ميں پانچ براعظموں سے 100 ممالک کے سکیورٹی حکام موجود ہیں اور اس اجلاس میں بین الاقوامی مسائل اور مشکلات کو فوجی طریقہ سے حل کرنے کے بجائے مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کے طریقوں پر غور کیا جائے گا۔
https://taghribnews.com/vdcbw0bf0rhb5zp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ