تاریخ شائع کریں2018 24 April گھنٹہ 16:50
خبر کا کوڈ : 326559

شمالی کوریا میں چینی سیاحوں کو لے جانے والی بس کو حادثہ پیش آگیا

سیاحوں کی بس کو پیش آنے والے حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جاسکا
شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے جنوبی علاقے میں پیش آنے والے بس حادثے میں 32 چینی ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔
شمالی کوریا میں  چینی سیاحوں کو لے جانے والی بس کو حادثہ پیش آگیا
شمالی کوریا میں چینی سیاحوں کی بس کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کے شہر کائیسانگ میں چینی سیاحوں کو لے جانے والی بس کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 32 چینی سیاحوں کے علاوہ 4 مقامی شہری بھی ہلاک ہوگئے جب کے حادثے میں دو افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ ہلاک و زخمی ہونے والے افردا کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تاحال حادثے کی وجہ اور نوعیت کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔

چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ کا حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے جنوبی علاقے میں پیش آنے والے بس حادثے میں 32 چینی ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں جب کے میتوں کو واپس لانے کے لیے اقدمات کیے جا رہے ہیں اور زخمیوں کو بہتر طبی امداد کی فراہمی کے لیے چین کا سفارت خانہ شمالی کوریا کی حکومت سے رابطے میں ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا میں مغربی ممالک سے سالانہ محض 5 ہزار کے قریب سیاح آتے ہیں۔ چین اور شمالی کوریا کی سرحد قریب ہونے اور آمد و رفت کے لیے ریل کی سہولت ہونے کے باعث غیرملکی سیاحوں میں سب سے زیادہ تعداد چین سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی ہی ہوتی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjimethuqe8iz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ