تاریخ شائع کریں2018 23 April گھنٹہ 16:25
خبر کا کوڈ : 326274

سعودی شہری نے تین معصوم بیٹیوں کے سرکاٹ دیئے

بچیوں کی عمریں 3، 5، اور 6 سال بتائی جاتی ہیں/ جرم کا ارتکاب مکہ کے الملاوی محلہ میں کیا
سعودی عرب کے اخبار سبق نے لکھا ہے کہ ایک سعودی شہری نے چاقو سے اپنی تین معصوم بچیوں کے سر کاٹ کر انھیں قتل کردیا ہے بچیوں کی عمریں 3، 5، اور 6 سال بتائی جاتی ہیں
سعودی شہری نے تین معصوم بیٹیوں کے سرکاٹ دیئے
سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ کے ایک محلہ میں ایک سعودی شہری نے زمانہ جاہلیت کی یاد تازہ کرتے ہوئے ہولناک جرم کا ارتکاب کیا ہے۔

روسیا الیوم نے خبر دی ہے کہ سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ کے ایک محلہ میں ایک سعودی شہری نے ہولناک جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے اپنی تین معصوم بیٹیوں کے سرکاٹ دیئے ہیں۔

سعودی عرب کے اخبار سبق نے لکھا ہے کہ ایک سعودی شہری نے چاقو سے اپنی تین معصوم بچیوں کے سر کاٹ کر انھیں قتل کردیا ہے بچیوں کی عمریں 3، 5، اور 6 سال  بتائی جاتی ہیں۔

سعودی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے شہری نے اس جرم کا ارتکاب مکہ کے الملاوی محلہ میں انجام دیا۔ بچیوں کی ماں گھر سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئی اور اس نے محلہ والوں کو اس ہولناک خبر سے آگاہ کیا۔ سکیورٹی فورسز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcd590soyt0xx6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ