تاریخ شائع کریں2018 23 April گھنٹہ 15:44
خبر کا کوڈ : 326251

ٹرمپ کو 2020 کا الیکشن نہ لڑنے کا مشورہ

ایوانا ٹرمپ نے امریکی صدر کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ری الیکشن کا خیال دل سے نکال دیں
انیس سو بانوے میں ڈونلڈ ٹرمپ سے طلاق لینے والی ایوانا ٹرمپ نے کہا کہ الیکشن کے وقت ان کی عمر73 سال ہوگی، انہیں چاہئے کہ گولف کھیلیں اور اپنی دولت سے لطف اندوز ہوں
ٹرمپ کو 2020 کا الیکشن نہ لڑنے کا مشورہ
امریکی صدر کی سابق اہلیہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو 2020 کا الیکشن نہ لڑنے کا مشورہ دیا ہے ۔

امریکی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے ایوانا ٹرمپ نے امریکی صدر کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ری الیکشن کا خیال دل سے نکال دیں ۔

انیس سو بانوے میں ڈونلڈ ٹرمپ سے طلاق لینے والی ایوانا ٹرمپ نے کہا کہ الیکشن کے وقت ان کی عمر73 سال ہوگی، انہیں چاہئے کہ گولف کھیلیں اور اپنی دولت سے لطف اندوز ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر بن کر ٹرمپ اپنی آزادیاں کھو چکے ہیں، نہیں معلوم کہ وہ صدارتی امور کے بارے میں کتنا جانتے ہیں؟

ڈونلڈ ٹرمپ کی سابق اہلیہ کی یاد داشتوں پر مبنی کتاب بھی جلد منظر عام پر آنے والی ہے ۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت دن بدن کم ہو رہی ہے اور آئے روز ان کے خلاف نئے اسکینڈل سامنے آرہے ہیں اور امریکی عوام نے ان کی پالیسیوں اور رویے کے خلاف کئی بار احتجاجی مظاہرے کئے جبکہ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے ان کا ذہنی معائنہ بھی کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdciwqapzt1arr2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ