تاریخ شائع کریں2018 23 April گھنٹہ 13:19
خبر کا کوڈ : 326161

سعودی شاہی محل پر سابق ولیعہد محمد بن نائف کے حامیوں نے حملہ کیا

سابق ولیعہد کے حامی کسی بھی وقت شاہی محل پر دوبارہ حملہ کرسکتے ہیں
غانم الدوسری کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اس اہم واقعہ کو چھپانے کی ناکام کوشش کررہا ہے لیکن اس کی تمام کوششیں ناکام ہوجائیں گی
سعودی شاہی محل پر سابق ولیعہد محمد بن نائف کے حامیوں نے حملہ کیا
سعودی عرب کی ایک سیاسی شخصیت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سعودی شاہی محل پر سابق ولیعہد محمد بن نائف کے حامیوں نے حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی ایک سیاسی شخصیت غانم الدوسری نے ریاض میں سعودی عرب کے شاہی محل پر فائرنگ کے واقعہ کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے شاہی محل پرسابق ولیعہد  محمد بن نائف کے حامیوں نے حملہ کیا اور وہ کسی بھی وقت شاہی محل پر دوبارہ حملہ کرسکتے ہیں۔

غانم الدوسری کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اس اہم واقعہ کو چھپانے کی ناکام کوشش کررہا ہے لیکن اس کی تمام کوششیں ناکام ہوجائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ محمد بن سلمان امریکہ کے تمام مطالبات کو تسلیم کرکے اپنے اقتدار کو مضـوط بنانا چاہتا ہے لیکن اسے اندرونی سطح پر شدید مخالفت کا سامنا ہے۔
https://taghribnews.com/vdciqqapzt1arz2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ