تاریخ شائع کریں2018 23 April گھنٹہ 13:12
خبر کا کوڈ : 326155

چین میں تفریحی کشتی کے حادثے میں 17افراد ہلاک

کشتیاں الٹنے سے 60 افراد پانی میں ڈوب گئے تھے
گیولین شہر میں 2 ڈریگن کشتیاں کشتیوں کی دوڑ میں حصہ لینے کے لیے تاہوا دریا میں مشق کررہی تھیں کہ دودریاؤں کے سنگم پر اٹھنے والی لہر کے باعث کشتیاں الٹ گئیں
چین میں تفریحی کشتی کے حادثے میں 17افراد ہلاک
چین میں تفریحی کشتی کے حادثے میں 17افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کشتیاں الٹنے سے 60 افراد پانی میں ڈوب گئے تھے تاہم 17کے علاوہ باقی افراد کودریاسے نکال لیاگیا۔

گیولین شہر میں 2 ڈریگن کشتیاں کشتیوں کی دوڑ میں حصہ لینے کے لیے تاہوا دریا میں مشق کررہی تھیں کہ دودریاؤں کے سنگم پر اٹھنے والی لہر کے باعث کشتیاں الٹ گئیں اوراس میں سوار 17افراد ہلاک ہوگئے۔ کشتیاں الٹنے سے 60 افراد پانی میں ڈوب گئے تھے تاہم 17کے علاوہ باقی افراد کودریاسے نکال لیاگیا۔ کشتیوں کے حادثے پر تقریبا 200 امدادی کارکن مدد کےلیے بھیجے گئے تھے۔

حکام نے بتایاہے کہ ڈوبنے والوں نے حفاظتی جیکٹس نہیں پہنی ہوئی تھیں۔ پولیس نے بتایا کشتیوں کی مشقیں پولیس کو علم میں لائے بغیر کی گئی جس پر اس کے دو منتظمین کو گرفتارکرلیاگیاہے۔
https://taghribnews.com/vdcbs0bfsrhb58p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ