تاریخ شائع کریں2018 23 April گھنٹہ 13:02
خبر کا کوڈ : 326151

شامی شہر دوما سے جرمنی اور برطانیہ کے بنے ہوئے کیمیائی مواد برآمد

دوما شہر کی آزادی کے بعد وہاں پر موجود ایک لیبارٹری سے 1.5 ٹن کیمیکل مواد برآمد ہوا ہے
دہشتگردوں کی جانب سے حالات کو خراب کرنا حادثاتی نہیں ہے بلکہ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ دہشت گرد اس تحقیقاتی ٹیم کے علاقے میں داخلے سے پریشان ہیں
شامی شہر دوما سے جرمنی اور برطانیہ کے بنے ہوئے کیمیائی مواد برآمد
روس نے شامی شہر دوما کی آزادی کے آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں جرمنی اور برطانیہ کے بنے ہوئے کیمیائی مواد اور دھواں بم دریافت کرنے کی خبر دی ہے۔

روس کی وزارت خارجہ نے جمعرات کو اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دوما شہر کی آزادی کے بعد وہاں پر موجود ایک لیبارٹری سے 1.5 ٹن کیمیکل مواد برآمد ہوا ہے۔

اسپوٹنک نیوز سے ملنے والی رپورٹ میں روس کے مطابق جرمنی کی بنائی ہوئی کلورین گیس پر مشتمل کنٹینرز اور دھواں ساز بمب جو سالسبری برطانیہ میں بنے ہیں، شام کے شہر دوما کی آزادی کے آپریشن کے درمیان دریافت کئے گئے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخاروا نے اس بات پر زور دیا ہے کہ شام کی سرکاری فورسز نے دوما میں کلورین گیس پر مشتمل ایسے کنٹینرز دریافت کر لئے ہیں، جو جرمنی سے شام میں داخل کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تشخیص کی تصدیق ہوگئی ہے کہ تین مغربی ممالک کی طرف سے شام پر کئے گئے حملوں کا اصل مقصد دہشت گردوں کو نئی زندگی فراہم کرنا تھا۔

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اپنی اس ہفتے کی پریس کانفرنس میں زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ شام پر امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے حملوں کا اصل مقصد دہشت گردوں کو دوبارہ نئی زندگی بخشنا اور انہیں اپنی بکھری ہوئی قوت کی دوبارہ بحالی کے لئے موقع فراہم کرنا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شام کی سرزمین پر مزید خون خرابے کا سلسلہ شام میں جاری سیاسی حل کے پراسیس کو دشوار تر کر دے گا۔

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ صلح کے مخالف دہشت گردوں نے سکیورٹی ایجنسی فورسز اور اقوام متحدہ کی کیمیائی اسلحے کے پھیلاو سے انسداد کی تحقیقاتی کمیٹی جو دوما کے شہر میں علاقے کی وضعیت کا جائزہ لینا چاہتی تھی، کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

ماریا نے کہا کہ دہشتگردوں کی جانب سے حالات کو خراب کرنا حادثاتی نہیں ہے بلکہ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ دہشت گرد اس تحقیقاتی ٹیم کے علاقے میں داخلے سے پریشان ہیں۔

 
https://taghribnews.com/vdchm-nxz23nizd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ