تاریخ شائع کریں2018 22 April گھنٹہ 18:05
خبر کا کوڈ : 326049

رومانیہ مقبوضہ بیت المقدس میں اپنا سفارتخانہ منتقل نہیں کرے گا

القدس کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے فلسطینیوں اور صہیونیوں کے درمیان براہ راست مذاکرات پر زور
رومانیہ کے صدر کلاس یوہانس نے گزشتہ روز کہا کہ ہم نے مقبوضہ بیت المقدس میں اپنے سفارتخانے کی منتقلی کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا.
رومانیہ مقبوضہ بیت المقدس میں اپنا سفارتخانہ منتقل نہیں کرے گا
رومانیہ کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ ہم مقبوضہ بیت المقدس میں اپنا سفارت خانہ منتقل نہیں کریں گے.

تفصیلات کے مطابق رومانیہ کے صدر کلاس یوہانس نے گزشتہ روز کہا کہ ہم نے مقبوضہ بیت المقدس میں اپنے سفارتخانے کی منتقلی کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا.

اس سے پہلے رومانیہ کے صدر نے صیہونی وزیر اعظم کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں القدس کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے فلسطینیوں اور صہیونیوں کے درمیان براہ راست مذاکرات پر زور دیا.

یاد رہے کہ عالمی مخالفت کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ نے 6 دسمبر میں مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کی ہدایات جاری کردی تھی.
https://taghribnews.com/vdcdo90snyt0xz6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ