تاریخ شائع کریں2018 22 April گھنٹہ 13:58
خبر کا کوڈ : 326005

ڈیرہ اسماعیل خان میں کھیتوں میں چھپائے گئے بیس دستی بم برآمد

بی ڈی ایس نے دستی بموں کو ناکارہ بنا کر شہر کو ایک اور ممکنہ تباہی سے بچا لیا
پاکستان کے حساس علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے تھانہ صدر کی حدود میں کھیتوں میں چھپائے گئے بیس دستی بم برآمد کر لیئے ہیں، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے
ڈیرہ اسماعیل خان میں کھیتوں میں چھپائے گئے بیس دستی بم برآمد
پاکستان کے حساس علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے تھانہ صدر کی حدود میں کھیتوں میں چھپائے گئے بیس دستی بم برآمد کر لیئے ہیں، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

بی ڈی ایس نے دستی بموں کو ناکارہ بنا کر شہر کو ایک اور ممکنہ تباہی سے بچا لیا ہے۔ تھانہ صدر پولیس کو اطلاع ملی کہ کھیتوں میں کوئی مشکوک سامان موجود ہے، جس کی اطلاع ڈی پی او ڈیرہ ڈاکٹر زاہد اللہ خان کو دی گئی، انہوں نے پولیس کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی۔

صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور کھیتوں میں چھپائے گئے بیس دستی بم برآمد کرلیئے بم سکواڈ کے عملہ نے ان دستی بموں کو ناکارہ بنادیا ۔
https://taghribnews.com/vdcfxvdmtw6d0xa.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ