تاریخ شائع کریں2018 22 April گھنٹہ 13:56
خبر کا کوڈ : 326002

فلسطین کو ایک آزاد ریاست بنانے کا وقت آگیا ہے

ہماری مشکل صرف ناجائز صہیونی ریاست اور امریکہ کی جانب سے تل ابیب کی مکمل حمایت ہے
ہم ٹرمپ یا کسی اورکو القدس شریف کو جابر صہیونیوں کا دارالحکومت تسلیم کرنے کی اجازت نہیں دے کر اس فیصلے سے مقابلہ کریں گے
فلسطین کو ایک آزاد ریاست بنانے کا وقت آگیا ہے
فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے القدس شریف پر امریکہ کے جاہلانہ فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ٹرمپ یا کسی اورکو القدس شریف کو جابر صہیونیوں کا دارالحکومت تسلیم کرنے کی اجازت نہیں دے کر اس فیصلے سے مقابلہ کریں گے.

ارنا کی رپورٹ کے مطابق محمود عباس نے شہر رام اللہ کے مغربی کنارے میں ایک میڈیکل وفد کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہم کسی بھی ملک کو فلسطین کے تنازعات کے حل سے پہلے اپنے سفارتخانے کو القدس کی منتقلی کی اجازت نہیں دیں گے. اس لئے کہ القدس  فلسطین کا دارالحکومت ہے اور اس کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں اور تمام ادیان کے پیروکار اس میں آزادانہ عبادت کرسکتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ فلسطین کو ایک آزاد ریاست بنانے کا وقت آگیا ہے مگر ہماری مشکل صرف ناجائز صہیونی ریاست اور امریکہ کی جانب سے تل ابیب کی مکمل حمایت ہے.

یاد رہے کہ عالمی مخالفت کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ نے 6 دسمبر میں مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں.

واضح رہے کہ القدس مسلمانوں کا قبلہ اول اور فلسطینی سرزمین سے الگ نہ ہونے والا حصہ ہے جس کو مسلمانوں اور پورے عالم اسلام کے درمیان اہم حیثیت حاصل ہے.یقینا قدس شریف اسلامی ملک فلسطین کا حقیقی اور اصل دارالحکومت ہے اور امریکہ منفی اقدامات اور بحرانوں سے اس حقیقت کو نظرانداز نہیں کرسکتا.
https://taghribnews.com/vdccxeq1i2bqix8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ