تاریخ شائع کریں2018 22 April گھنٹہ 13:50
خبر کا کوڈ : 326001

ایرانی کروز میزائل نے دنیا کو حیران کردیا

یہ ہوا سے فائر ہونے والا میزائل الیکڑو اوپٹیک گائیڈنگ نظام کا حامل ہے جو عسکری ماہرین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے
تہران میں یوم افواج کے حوالے سے منعقد ہونے والی پریڈ کے دوران بدھ کے روز جہاں دیگر عسکری ساز و سامان کی نمائش ہوئی وہیں ایرانی فوج کی جانب ہوا سے پھینکے جانے والے نئے گائیڈڈ اور اینٹی ڈرون میزائل سسٹم کی رونمائی بھی کی گئی
ایرانی کروز میزائل نے دنیا کو حیران کردیا
 تہران میں یوم افواج کے حوالے سے منعقد ہونے والی پریڈ کے دوران بدھ کے روز جہاں دیگر عسکری ساز و سامان کی نمائش ہوئی وہیں ایرانی فوج کی جانب ہوا سے پھینکے جانے والے نئے گائیڈڈ اور اینٹی ڈرون میزائل سسٹم کی رونمائی بھی کی گئی۔

روسی نیوز ایجنسی اسپوٹک نے اس بارے میں لکھا ہے کہ بدھ والے دن ایک عدد کروز میزائل ایران میں یوم افواج کے حوالے سے ہونے والی فوجی دستوں کی پریڈ کے دوران منظر عام پر لایا گیا ہے جو مغربی ماہرین کی حیرانگی کا باعث بنا ہے۔ یہ ہوا سے فائر ہونے والا میزائل الیکڑو اوپٹیک گائیڈنگ نظام کا حامل ہے جو عسکری ماہرین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ یہ فوجی ماہرین اس اسلحہ کی حقیقت جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس اخبار نے مزید لکھا ہے کہ اگر یہ میزائل الیکڑو اوپٹیک سسٹم کے ذریعے کام کرتا ہو تو یہ دلیلہ نامی کروز میزائل کی مانند ہے جو اسرائیل (صیہونی حکومت) کی مصنوعات میں سے ہے۔ یہ میزائل متحرک ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ دلیلہ میزائل کی ٹالرنس ایک میڑ سے کم بتائی گئی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق ایرانی ائیرفورس کے اعلان کے مطابق یہ میزائل انفراریڈ شعاوں کے ذریعے راستہ تلاش کرتا ہے اور جنگی جہاز میں موجود دوسرے پائلٹ کے ذریعے فائر کیا جاتا ہے۔ یہ اخبار لکھتا ہے کہ ایرانی صدر جناب حسن روحانی نے اس پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایرانی اسلحہ ہمسایہ عرب ممالک کے خلاف استعمال کرنے کیلئے نہیں بنایا گیا۔ واضح رہے یوم افواج کی مناسبت سے تہران میں منعقد ہونے والی مرکزی پریڈ میں ایرانی ائیرفورس کی جانب سے جنگی اور بمبار طیارے جبکہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے کمین ۲ نامی نئے میزائل سسٹم کو پیش کیا گیا تھا۔ یہ میزائل نظام دشمن کے ڈرون اور ہوا میں موجود نیچی پرواز کرنے والے جنگی جہازوں کا مقابلہ کرنے کیلئے بنایا گیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcbg0bf8rhb5gp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ