تاریخ شائع کریں2018 22 April گھنٹہ 13:12
خبر کا کوڈ : 325986

پرتشدد واقعات کے خلاف وہائٹ ہاوس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

جمعہ کے روز امریکہ کے کلمبائن اسکول میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں 13 طالبعلموں کی 19 ویں برسی تھی
ہتھیاروں کی خرید و فروخت اور ہتھیاروں کے بے تحاشا استعمال کے خلاف اور پر تشدد واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں احتجاجی مظاہرے میں وہائٹ ہاوس کے سامنے امریکہ کے سینکڑوں طلباء و طالبات نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں امریکہ کے دوسرے علاقوں سے آئے ہوئے افراد نے بھی شرکت کی
پرتشدد واقعات کے خلاف وہائٹ ہاوس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
امریکہ کے سینکڑوں طلباء و طالبات نے ملک میں پرتشدد واقعات میں اضافے اور ہتھیاروں کے آزادانہ استعمال کے خلاف گذشتہ روز وہائٹ ہاوس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہتھیاروں کی خرید و فروخت اور ہتھیاروں کے بے تحاشا استعمال کے خلاف اور پر تشدد واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں احتجاجی مظاہرے میں وہائٹ ہاوس کے سامنے امریکہ کے سینکڑوں طلباء و طالبات نے احتجاجی مظاہرہ  کیا جس میں امریکہ کے دوسرے علاقوں سے آئے ہوئے افراد نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے کہ کہ جمعہ کے روز امریکہ کے کلمبائن اسکول میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں 13 طالبعلموں کی 19 ویں برسی تھی۔

امریکہ میں فائرنگ کے واقعات کے اندراج کے مرکز نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات میں ہر سال ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہو جاتے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں عام لوگوں کے پاس دو سو ستر ملین سے تین سو ملین کی تعداد میں ہتھیار موجود ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں آئے روز فائرنگ کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں یہاں تک کہ اب تو عوام گھومنے پھرنے سے بھی کتراتے نظر آتے ہیں اس ڈر سے کہ کہیں کسی حملے میں وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو نہ بیٹھیں۔
https://taghribnews.com/vdcc4pq1e2bqio8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ