تاریخ شائع کریں2018 22 April گھنٹہ 13:04
خبر کا کوڈ : 325980

حزب اللہ کے میزائیل اسرائیل کو ہدف بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں

حزب اللہ کسی بھی طور مزاحمت و مقاومت سے پیچھے نہیں ہٹے گی اورمزاحمت و مقاوت پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا
حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے شہر صور کو مزاحمت کا شہر قراردیتے ہوئے کہا کہ صور کے شہریوں نے 1982 میں غاصب اسرائیلیوں کے خلاف قیام کیا اور شہادت پسندانہ کارروائیوں میں اسرائیل کی طاقت اور قدرت کا طلسم توڑ دیا
حزب اللہ کے میزائیل اسرائیل کو ہدف بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں
حزب اللہ لبنان نے کہا ہے کہ اسلامی مزاحمت کے پاس ایسےمیزائل موجود ہیں جو اسرائیل کے اندر ہر ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے بیروت کے جنوب میں ایک انتخابی جلسے سے اپنے ویڈیو خطاب میں کہا کہ حزب اللہ کسی بھی طور مزاحمت و مقاومت سے پیچھے نہیں ہٹے گی اورمزاحمت و مقاوت پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ اس لئے کہ بڑی جدوجہد اور قربانی دینے کے بعد اسے ہم نے حاصل کیا ہے اور یہ ہماری عزت و کرامت کا باعث ہے۔

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے شہر صور کو مزاحمت کا شہر قراردیتے ہوئے کہا کہ صور کے شہریوں نے 1982 میں غاصب اسرائیلیوں کے خلاف قیام کیا اور شہادت پسندانہ کارروائیوں میں اسرائیل کی طاقت اور قدرت کا طلسم توڑ دیا۔

سید حسن نصر اللہ نے لبنانی عوام پر زوردیا کہ وہ 6 مئی 2018 کو لبنان کے پارلیمانی انتخابات میں بھر پور شرکت کریں اور لبنان کو تحفظ فراہم کرنے والے امید و وفاداری کے اتحاد کے نمائندوں کو ووٹ دیں۔
https://taghribnews.com/vdcg7n9wzak9xy4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ