تاریخ شائع کریں2018 21 April گھنٹہ 14:39
خبر کا کوڈ : 325849

امریکہ نے شامی سالمیت کی خلاف ورزی کی ہے

یہ فوجی حملہ قانونی وجہ کے بغیر اقوام متحدہ کے چارٹرکی خلاف ورزی تھا
علی خرم نے کہا کہ عالمی عدالتوں میں بھی شام کے خلاف الزامات کا جائزہ نہیں لیا گیا ہے اور اس سے پہلے امریکہ نے اس ملک پر حملے کے فیصلے کا اعلان کیا لہذا دنیا کے تمام ممالک امریکہ اور ان کے اتحادی ممالک کے خلاف عالمی برادری میں شکایت درج کر سکتے ہیں.
امریکہ نے شامی سالمیت کی خلاف ورزی کی ہے
بین الاقوامی امور کے تجزیہ کار نے کہا ہے کہ امریکہ نے شامی سالمیت کی خلاف ورزی کی ہے لہذا اقوام متحدہ اس کا نوٹس لے.

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی امور کے تجزیہ کار علی خرم نے شام پر امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی فوجی جارحیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ فوجی حملہ قانونی وجہ کے بغیر اقوام متحدہ کے چارٹرکی خلاف ورزی تھا.

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اپنے چارٹر کے مطابق شام کے شہر دوما میں کیمیاوی ہتھیاروں سے استعمال کے مسئلے کا جائزہ لینا چاہیئے.

انہوں نے کہا کہ امریکہ، فرانس، برطانیہ اور کوئی بھی ملک شامی حکومت کی جانب سے کیمیاوی ہتھیاروں سے استعمال کرنے کی وجوہات کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو پیش کریں تاکہ ان پر مناسب فیصلہ کرے ہوئے.

علی خرم نے کہا کہ عالمی عدالتوں میں بھی شام کے خلاف الزامات کا جائزہ نہیں لیا گیا ہے اور اس سے پہلے امریکہ نے اس ملک پر حملے کے فیصلے کا اعلان کیا لہذا دنیا کے تمام ممالک امریکہ اور ان کے اتحادی ممالک کے خلاف عالمی برادری میں شکایت درج کر سکتے ہیں.

https://taghribnews.com/vdcaymneo49nua1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ