تاریخ شائع کریں2018 21 April گھنٹہ 13:58
خبر کا کوڈ : 325836

شام کو میزائل سسٹم فراہم نہ کرنے کا اخلاقی جواز نہ رہا

شام پرامریکی اتحادی حملوں کے بعد یہ اخلاقی ذمہ داری ختم ہو گئی ہے
سرگئی لاوروف نے کہا کہ ماسکو حکومت نے امریکا سے پہلے ہی کہا تھا کہ شام میں اس کی کون سی کارروائی ریڈ لائن ہو گی اور امریکا اور اس کے اتحادی ممالک نے بظاہر اس کارروائی کے دوران اسے عبور نہیں کیا ہے
شام کو میزائل سسٹم فراہم نہ کرنے کا اخلاقی جواز نہ رہا
روس نے کہا ہے کہ شام کو اینٹی ایئر کرافٹ میزائل سسٹم فراہم نہ کرنے کی اخلاقی ذمہ داری ختم ہو گئی۔

روسی وزیر دفاع سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ شام پرامریکی اتحادی حملوں کے بعد یہ اخلاقی ذمہ داری ختم ہو گئی ہے کہ روس شام کو S-300 اینٹی ایئر کرافٹ میزائل سسٹم فراہم نہ کرے۔

سرگئی لاوروف نے کہا کہ ماسکو حکومت نے امریکا سے پہلے ہی کہا تھا کہ شام میں اس کی کون سی کارروائی ریڈ لائن ہو گی اور امریکا اور اس کے اتحادی ممالک نے بظاہر اس کارروائی کے دوران اسے عبور نہیں کیا ہے۔

روسی وزیر دفاع انھوں نے مزید کہا کہ روسی اور امریکی صدور شامی تنازعے میں کسی براہ راست مسلح تصادم کے حق میں نہیں ہیں۔ نیٹ نیوز کے مطابق شامی حکومت نے ابھی تک کیمیائی ہتھیاروں کے معائنہ کاروں کو دوما میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی ہے۔

اقوام متحدہ میں برطانوی سفیرکیرن پیئرس نے کہا ہے کہ کیمیائی ہتھیاروں کے معائنہ کاروں کو شامی شہر دوما میں فوری طور پر جانے کی اجازت دی جائے۔ انھوں نے کہا کہ روس اور شام کو اپنے وعدوں کو پورا کرتے ہوئے جلد از جلد ان معائنہ کاروں کو مشرقی غوطہ کا دورہ کرانا چاہیے تاکہ وہ اپنی چھان بین مکمل کر سکیں۔

علاوہ ازیں اقوام متحدہ کے حکام کا کہنا ہے کہ شام میں انتہائی سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث افراد کی شناخت اور ان کے خلاف استغاثہ کی بنیاد پر کیس درج کیا جانا چاہیے۔

اقوام متحدہ کے غیر جانبدار اور خودمختار میکانزم کے سربراہ کیتھرین مارچی اوہل نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے منعقدہ ایک غیر رسمی اجلاس میں سفیروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی جرائم کے مرتکب افراد کا احتساب کیا جانا چاہیے۔

ادھر روسی حکام کے مطابق روس نے اپنے شمالی علاقہ جات کے قریب فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا۔
https://taghribnews.com/vdcgwn9w3ak9x74.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ