تاریخ شائع کریں2018 19 April گھنٹہ 14:20
خبر کا کوڈ : 325479

مغربی ممالک مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ڈالنا چاہتے ہیں

روسی مسلمان، بین الاقوامی قوانین سے بالاتر ہوکر کسی بھی فوجی کاروا‏ئی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں
روس میں اہل سنت مفتیان کرام کی کونسل کے چیئرمین نے کہا ہے کہ مغربی ممالک اپنے مقاصد کو پورا کرنے کے لیے مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ڈالنا چاہتے ہیں
مغربی ممالک مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ڈالنا چاہتے ہیں
روس میں اہل سنت مفتیان کرام کی کونسل کے چیئرمین نے کہا ہے کہ مغربی ممالک اپنے مقاصد کو پورا کرنے کے لیے مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ڈالنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق روس میں اہل سنت مفتیان کرام کی کونسل کے سربراہ شیخ 'راویل عین الدین' نے ماسکو میں تعینات ایرانی سفیر 'مہدی سنایی' کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے خطے اور عالم اسلام کے درپیش چیلنجز خاص طور پر شام پر امریکہ اور مغربی اتحاد کے حالیہ حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ روسی مسلمان، بین الاقوامی قوانین سے بالاتر ہوکر کسی بھی فوجی کاروا‏ئی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے روسی مفتیان کرام کی کونسل اور روسی مسلمانوں کے مذہبی مرکز کے ساتھ باہمی تعلقات کی توسیع کے لیے ایران کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مرکز ایران کےساتھ اسلامی اور ثقافتی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

اس موقع پر ایرانی سفیر 'مہدی سنایی' نے مسلمانوں اور اسلامی مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان ہم آہنگی اور اتحاد قائم کرنے کے لیے روسی مفتیوں کونسل کے چیئرمین کے مثبت موقف پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر ایران اور روس کے درمیان برھتے ہو‏ئے تعلقات، دونوں ممالک کے مسلمانوں کے درمیان باہمی تعلقات پر مثبت اثر پڑے گا۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں اقوام اور نوجوانوں کو اسلام کے منطقی اور اعتدال پسند نظریات کی شناخت ضروری ہے اور دونوں ممالک کے ثقافتی-اسلامی باصلاحیت افراد اس راستے میں مثبت قدم اٹھا سکتے ہیں.
https://taghribnews.com/vdcjaiethuqe8xz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ