تاریخ شائع کریں2018 19 April گھنٹہ 14:02
خبر کا کوڈ : 325469

پاک افغان سکیورٹی حکام کی طورخم گزر گاہ پر ملاقات

پاکستانی حدود میں لگائی گئی باڑ کی مرمت اور دیکھ بحال کے حوالے سے افغانستان کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیئے
پاکستانی حکام نے تصدیق کی کہ اسلام آباد میں 2016ء میں طے شدہ بارڈر مینجمنٹ پالیسی کے عملدرآمد پر افغان سکیورٹی فورسز بھرپور تعاون کررہی ہے
پاک افغان سکیورٹی حکام کی طورخم گزر گاہ پر ملاقات
پاکستان اور افغانستان سکیورٹی حکام نے گذشتہ روز طورخم کی سرحدی گزر گاہ پر ملاقات میں بارڈر مینجمنٹ پالیسی اور دونوں جانب خاردار باڑ سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق افغان سرحدی فورسز نے خاردار باڑ کی مرمت اور دیکھ بحالی پر سخت اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکام صرف اپنی سرحد پر خادار باڑ کی مرمت کا عمل جاری رکھے جبکہ سرحد کے دوسرے جانب باڑ پر توجہ نہ دے اور اسے تنہا چھوڑ دے۔ دوسری جانب افغان حکام کو واضح کردیا گیا کہ پاکستانی حدود میں لگائی گئی باڑ کی مرمت اور دیکھ بحال کے حوالے سے افغانستان کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیئے، تاہم دونوں جانب سے حکام نے آمادگی کا اظہار کیا کہ سرحدی گزر گاہ کو بند کرنے کا اوقات کار رات 8 سے 9 بجے تک ہوگا۔ پاکستانی حکام نے تصدیق کی کہ اسلام آباد میں 2016ء میں طے شدہ بارڈر مینجمنٹ پالیسی کے عملدرآمد پر افغان سکیورٹی فورسز بھرپور تعاون کررہی ہے۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ سکیورٹی فورسز اپنے شہریوں کی اچھی طرح چھان بین کے بعد پاکستان بھیج رہے ہیں جہاں ضروری کارروائی بھی عمل میں لائی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرحد سے متعلق نئی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہو کر غیرقانونی نقل و حرکت پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ نئی پالیسی کو متعارف ہوئے 2 برس گزر چکے ہیں اور اس دوران تقریباً 3 ہزار افغان باشندوں کو پاکستان میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق مذکورہ گزر گاہ کو خاردار باڑ لگا کر محفوظ بنا دیا گیا ہے جبکہ اضافی سکیورٹی بھی تعینات کردی گئی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ تورخم پر دونوں سرحدوں پر 30 کلومیڑ کی باڑ لگائی گئی اور 1 کلو میڑ کی باڑ پر 3 کروڑ روپے کی لاگت آئی۔ پاک افغان سرحد پر دونوں ممالک کی سکیورٹی فورسز کے حکام کے درمیان سرحد کی صورتحال پر فلیگ میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان کی طرف سے لیفٹیننٹ کرنل ارشد جبکہ افغانستان کی طرف سے لیفٹننٹ کرنل وحید کی قیادت میں وفود نے شرکت کی۔ فلیگ میٹنگ کے دوران دونوں جانب سے سرحدی امور بند رہے جسے بعدازاں کھول دیا گیا۔
https://taghribnews.com/vdciqwap3t1ar52.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ