تاریخ شائع کریں2018 19 April گھنٹہ 13:44
خبر کا کوڈ : 325463

ایران کے مفادات کا پوری طاقت کے ساتھ دفاع کیا جائے گا۔

عباس عراقچی کی روم میں ہم منصب وینچنٹسو امنڈولا سے ملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی مذاکرات کار اور نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم کسی کو بھی اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ تہران اور جوہری معاہدے کے خلاف واشنگٹن کی دشمنی سے ایران کے مفادات کو نقصان پہنچائے اس لئے ایران کے مفادات کا پوری طاقت کے ساتھ دفاع کیا جائے گا
ایران کے مفادات کا پوری طاقت کے ساتھ دفاع کیا جائے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی مذاکرات کار اور نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم کسی کو بھی اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ تہران اور جوہری معاہدے کے خلاف واشنگٹن کی دشمنی سے ایران کے مفادات کو نقصان پہنچائے اس لئے ایران کے مفادات کا پوری طاقت کے ساتھ دفاع کیا جائے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی مذاکرات کار اور نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اٹلی کے دارالحکومت روم میں اپنے ہم منصب وینچنٹسو امنڈولا سے ملاقات کی اور جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔

سید عباس عراقچی نے اٹلی کے سرکاری دورے کے موقع پر روم میں ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ  گفتگو کرتے ہوئے یورپی ممالک کے ساتھ مذاکرات کو اہم اور مفید قرار دیا اور مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے ممکنہ طور پر آئندہ ماہ نکلنے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایران کا رد عمل شدید ہوگا اور تہران کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے اپنے دورہ اٹلی کے بارے میں کہا کہ اطالوی حکام کے ساتھ باہمی تعلقات، جوہری معاہدہ، خطے اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ پائیدار امن کے حوالے سے اجلاس 24 اور 25 اپریل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہو رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdccepq112bqi08.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ