تاریخ شائع کریں2018 19 April گھنٹہ 13:33
خبر کا کوڈ : 325457

امریکی محکمہ خارجہ میں پہلی بار اردو ترجمان کی تقرری

ہیلینا وائٹ کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے باہمی تعلقات میں بہتری آئے گی
حال ہی میں تعینات ہونے والی اردو ترجمان ہیلینا وائٹ کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے باہمی تعلقات میں بہتری آئے گی اور ایک دوسرے کو سمجھنے میں مدد ملے گی
امریکی محکمہ خارجہ میں پہلی بار اردو ترجمان کی تقرری
امریکا نے پاکستان کے ساتھ عوامی سطح پر بہتر روابط کیلیے محکمہ خارجہ میں پہلی بار اردو ترجمان کی تقرری کی ہے۔

حال ہی میں تعینات ہونے والی اردو ترجمان ہیلینا وائٹ کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے باہمی تعلقات میں بہتری آئے گی اور ایک دوسرے کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔

ہیلینا وائٹ کا کہنا تھاکہ امریکا اور پاکستان کا رشتہ 70سال سے قائم ہے، امریکی پالیسی پاکستان پر واضح کرنا ضروری ہے چونکہ یہاں اردو بولنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے لہذا امریکی وزارت خارجہ میں اردو ترجمان کی تعیناتی اشد ضروری تھی۔
https://taghribnews.com/vdcfttdmew6d0ja.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ