تاریخ شائع کریں2018 19 April گھنٹہ 13:08
خبر کا کوڈ : 325450

افغان صوبے قندھار میں بم دھماکے/ فورس کمانڈر سمیت 5 ہلاک

ہلاک ہونے والے کمانڈر کی موٹر کار کے ساتھ بم منسلک کیا گیا تھا
افغان صوبے قندھار میں بم دھماکے میں بارڈر ریپڈ ری ایکشن فورس کے کمانڈر سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ طالبان نے حملے کی ذمے داری قبول کرلی
افغان صوبے قندھار میں بم دھماکے/ فورس کمانڈر سمیت 5 ہلاک
افغان صوبے قندھار میں بم دھماکے میں بارڈر ریپڈ ری ایکشن فورس کے کمانڈر سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ طالبان نے حملے کی ذمے داری قبول کرلی۔

افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں ہونے والے ایک بم دھماکے کی زد میں آ کر پولیس کے ایک کمانڈر سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

قندھار پولیس کے ترجمان ضیاء درانی کا کہنا ہے کہ قندھار شہر میں ہونے والے اس بم دھماکے کے نتیجے میں افغانستان کی بارڈر ریپڈ ری ایکشن فورس کے کمانڈر کرنل جانان ماما، ان کے تین باڈی گارڈز اور ایک عام شہری ہلاک ہوئے۔

ضیاء درانی کے مطابق ہلاک ہونے والے کمانڈر کی موٹر کار کے ساتھ بم منسلک کیا گیا تھا۔ اس حملے کی ذمے داری طالبان نے قبول کر لی ہے۔
https://taghribnews.com/vdciwwaput1ar52.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ