تاریخ شائع کریں2018 18 April گھنٹہ 17:37
خبر کا کوڈ : 325370

شام پر میزائیل حملوں کے بعد صیہونی فوج ہائی الرٹ

صیہونی وزیر جنگ نے شمالی سرحدوں پر صیونی فوج کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا
صیہونی وزیرجنگ نے کہا ہے کہ یہ اسرائیل کے لئے ایک بہت بڑا چیلنج ہے اور موجودہ صورت حال کا تقاضا ہے کہ فوج اور سبھی سیکورٹی ادارے پوری طرح الرٹ رہیں اور شمالی سرحدوں پر اپنی توانائیوں میں اضافہ کریں
شام پر میزائیل حملوں کے بعد صیہونی فوج ہائی الرٹ
شام کے شہر حمص کے الشعیرات اور دمشق کے مضافات میں واقع الضمیر ہوائی اڈوں پر حملوں کے بعد صہیونی فوج پوری طرح الرٹ ہو گئی ہے۔

العالم ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے مقبوضہ جولان کی پہاڑیوں پر شامی سرحد کے قریب بڑے پیمانے پر پروازیں انجام دی ہیں-

اس درمیان صیہونی وزیر جنگ نے شمالی سرحدوں پر صیونی فوج کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا- صیہونی حکومت کے وزیرجنگ اویگدر لیبر مین نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کو نئی صورت حال کا سامنا ہے اور لبنان کی فوج، حزب اللہ، شامی فوج اور ایران نے اسرائیل کے خلاف ایک محاذ تشکیل دے دیا ہے-

صیہونی وزیرجنگ نے کہا ہے کہ یہ اسرائیل کے لئے ایک بہت بڑا چیلنج ہے اور موجودہ صورت حال کا تقاضا ہے کہ فوج اور سبھی سیکورٹی ادارے پوری طرح الرٹ رہیں اور شمالی سرحدوں پر اپنی توانائیوں میں اضافہ کریں-

اس درمیان اسکائی نیوز عربی ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی حکومت نے غالبا شام میں کچھ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے-

دوسری جانب شامی فوج نے کہا ہے کہ حمص میں الشعیرات اور دمشق کے مضافاتی علاقے الضمیر کے ہوائی اڈوں پر نو راکٹ فائر کئے گئے۔ شامی فوج نے کہا ہے کہ منگل کی صبح فائر کئے گئے ان سبھی میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا- شام کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے دمشق کے مضافاتی علاقے الضمیر کے فوجی ایئربیس کی جانب فائر کئے گئے تین میزائلوں کو تباہ کر دیا جبکہ حمص میں الشعیرات ایئربیس پر فائر کئے گئے چھے دیگر میزائلوں کو بھی فضا میں ہی تباہ کر دیا ہے-

دمشق کے قریب الضمیر ایئربیس پر میزائلی حملہ ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب دہشت گردوں نے اس علاقے سے نامعلوم مقام پر منتقل ہونے کے لئے شامی حکومت کے ساتھ ایک معاہدہ کر لیا تھا-

دریں اثنا امریکی وزارت جنگ پنٹاگون نے شام کے الشعیرات ایئربیس پر میزائیلی حملے سے متعلق رپورٹوں کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکا نے فی الحال اس علاقے میں کوئی بھی فوجی کارروائی نہیں کی ہے-

دوسری جانب جنگ کے میدان پر نظر رکھنے والے بعض ذرائع نے کہا ہے کہ یہ میزائلی حملہ صیہونی جنگی طیاروں نے کیا ہے۔ خبروں میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ خود اسرائیلی جنگی طیاروں کو بھی شام کے ایئرڈیفنس سسٹم نے مار بھگایا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjaietyuqe8tz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ