QR codeQR code

شام پر حالیہ جارحیت امریکہ کا سیاسی دیوالیہ پن ہے

شام پر فوجی جارحیت سے امریکہ اور اتحادیوں کے سیاسی دیوالیہ پن اور ان کے جرائم نظر آتے ہیں

16 Apr 2018 گھنٹہ 16:46

صالحی نے کہا کہ عراق پر بھی انھوں نے بغیر کسی ثبوت اور جواز کے جارحیت کی، اس وقت کے امریکی وزیر خارجہ کولین پاول نے دعویٰ کیا تھا کہ عراق نے نائیجر سے یوریونیم خریدا جس کا مقصد اشتعال انگیز اقدامات کرنا تھا


ایران کے جوہری توانائی ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ شام پر حالیہ جارحیت امریکہ اور اس کے ساتھ دینے والے ممالک کا سیاسی دیوالیہ پن ہے.

علی اکبر صالحی نے پیر کے روز اپنی کتاب 'تاریخ پر ایک نظر' کی تقریب رونمائی کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے مزید کہا کہ شام پر فوجی جارحیت سے امریکہ اور اتحادیوں کے سیاسی دیوالیہ پن اور ان کے جرائم نظر آتے ہیں.

صالحی نے کہا کہ عراق پر بھی انھوں نے بغیر کسی ثبوت اور جواز کے جارحیت کی، اس وقت کے امریکی وزیر خارجہ کولین پاول نے دعویٰ کیا تھا کہ عراق نے نائیجر سے یوریونیم خریدا جس کا مقصد اشتعال انگیز اقدامات کرنا تھا. ان ممالک نے دو سالوں تک عراق کو کھنڈر بنادیا لیکن آخر میں پتہ چلا کے یہ دعوے بے بنیاد تھے.

انہوں ںے مزید کہا کہ ان واقعات کے بعد عوام بیدار ہوگئے اور جابر ممالک کی نیت اور اصل حقائق سے آگاہ ہوئے.

علی اکبر صالحی نے یورپی یونین کی جانب سے ایران مخالف پابندیوں کی توثیق کے حوالے سے بتایا کہ مغربی ممالک کے اقدامات پر موثر جوابی ردعمل جوہری معاہدے کی نگران کمیٹی کی جانب سے دیا جائے گا جو قومی مفادات کے مطابق ہوگا.

انہوں نے عزم کا اعادہ ہوگا کہ اسلامی جمہوریہ ایران تکنیکی لحاظ سے کسی بھی وقت جوہری معاہدے سے پہلے کی صورتحال میں واپس جاسکتا ہے.


خبر کا کوڈ: 324972

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/324972/شام-پر-حالیہ-جارحیت-امریکہ-کا-سیاسی-دیوالیہ-پن-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com