QR codeQR code

کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو ہلاک کردیا

فائرنگ کے واقعے میں ایک خاتون اور دو بچیاں زخمی ہوگئیں

16 Apr 2018 گھنٹہ 15:25

وزیراعلٰی بلوچستان نے آئی جی پولیس کو واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کر دی


پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے عیسٰی نگری میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو ہلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ایک خاتون اور دو بچیاں زخمی ہوگئیں، واقعہ کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کردیا گیا ہے، مقدمے میں قتل، اقدام قتل سمیت مختلف دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

وزیراعلٰی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کی ہدایت کر دی۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کوئٹہ کے علاقے عیسٰی نگری میں کی گئی، موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے رہائشی کالونی میں اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دو بچیاں اور ایک خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

بعد ازاں 2 زخمی افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے، مسلح حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔ ہلاک و زخمی افراد کے لواحقین نے بی ایم سی اسپتال کے احاطے اور بروری روڈ پر احتجاج کیا جس سے ٹریفک کی روانی معطل رہی۔

ادھر وزیراعلٰی بلوچستان نے آئی جی پولیس کو واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کر دی ہے، جبکہ صوبائی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔


خبر کا کوڈ: 324941

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/324941/کوئٹہ-میں-نامعلوم-مسلح-افراد-نے-فائرنگ-کرکے-2-کو-ہلاک-کردیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com