QR codeQR code

کرم ایجنسی میں حملے میں شہداء کی تعداد 5 ہوگئی

فورسز کی جوابی کارروائی میں 10 حملہ آور بھی مارے گئے

16 Apr 2018 گھنٹہ 15:15

قبائلی عمائدین، ایم این اے ساجد طوری، پولیٹیکل ایجنٹ بصیر خان وزیر اور انتظامیہ کے دیگر اہلکار بھی سرحد پر موجود ہیں اور وہاں افغان حکام کے ساتھ لاشوں کی حوالگی کے متعلق بات چیت کا سلسلہ جاری ہے


کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب افغانستان کی جانب سے حملے میں شہداء کی تعداد 5 ہوگئی ہے، جبکہ 12 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

فورسز کی جوابی کارروائی میں 10 حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔ کرم ایجنسی سے منتخب رکن قومی اسمبلی ساجد طوری نے اس حوالے سے بتایا کہ حملے میں فورسز کے 5 اہلکار شہید جبکہ 12 زخمی ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب قبائلی عمائدین، ایم این اے ساجد طوری، پولیٹیکل ایجنٹ بصیر خان وزیر اور انتظامیہ کے دیگر اہلکار بھی سرحد پر موجود ہیں اور وہاں افغان حکام کے ساتھ لاشوں کی حوالگی کے متعلق بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 324938

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/324938/کرم-ایجنسی-میں-حملے-شہداء-کی-تعداد-5-ہوگئی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com