عراق:مقتدی صدر کی شام پر امریکی حملوں کی مذمت

ہم امریکی جارحیت کے سامنے خاموش نہیں رکھ سکتے:مقتدی صدر
شام پر حالیہ جارحیت سے امریکی دہشت گردانہ پالیسی کھل کر سامنے آئی ہے:مقتدی صدر
تاریخ شائع کریں : يکشنبه ۲۶ فروردين ۱۳۹۷ گھنٹہ ۲۲:۳۰
موضوع نمبر: 324840
 
عراق کے صدر تحریک کے سربراہ مقتدی صدر نے شام پر امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام پر حالیہ جارحیت سے امریکی دہشت گردانہ پالیسی کھل کر سامنے آئی ہے.

عراق کے صدر تحریک کے سربراہ مقتدی صدر نے اس حملے کے رد عمل میں عراق میں مظاہروں کا اعلان کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بروز اتوار کو عراق کے بڑے اور چھوٹے شہروں میں امریکہ کے خلاف ریلیاں نکالی جائیں گی.

سربراہ مقتدی صدر نے اس مظاہروں میں عراق کے شیعہ سنی اور مختلف آسمانی ادیان کے پیروکاروں کی شرکت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اس مظاہروں کے ذریعہ دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ ہم امریکی جارحیت کے سامنے خاموش نہیں رکھ سکتے. 

انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ اس مظاہروں میں بھرپور انداز میں شرکت کریں اور شامی عوام کے ساتھ یکجہتی کے لئے عراقی جھنڈے کے ساتھ شامی جھنڈے بھی اٹھائیں. 
Share/Save/Bookmark