QR codeQR code

کرم ایجنسی میں ایف سی اہلکاروں پر سرحد پار سے فائرنگ

ایف سی اہلکار پاک افغان بارڈر پر معمول کا گشت کررہے تھے

15 Apr 2018 گھنٹہ 22:16

افغان صوبے خوست سے پاکستانی حدود میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور 5 زخمی


پاکستان :راولپنڈی افغان صوبے خوست سے پاکستانی حدود میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کرم ایجنسی میں ایف سی اہلکاروں پر سرحد پار سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایف سی کے 2 اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کی جانب سے کہا گیا کہ ایف سی اہلکار پاک افغان بارڈر پر معمول کا گشت کررہے تھے اور سرحد پر باڑ لگانے کے لئے انتظامات کا جائزہ لے رہے تھے کہ ان پر فائرنگ کی گئی، صورتحال میں بہتری کے لئے عسکری سطح پر رابطہ جاری ہے، پاکستانی فورسز نے افغان شہری آبادی کو نقصان کے خدشہ کے پیش نظر تحمل کا مظاہرہ کیا۔

دوسری جانب پولیٹیکل حکام کے مطابق فائرنگ افغان صوبہ خوست سے کی گئی اور زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 324839

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/324839/کرم-ایجنسی-میں-ایف-سی-اہلکاروں-پر-سرحد-پار-سے-فائرنگ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com