QR codeQR code

روس کی جوابی دھمکی،امریکہ فیصلہ نہیں کر پایا.

ٹرمپ شام پر جارحیت کرنے کی دھمکی سے پیچھے ہٹ گیا

13 Apr 2018 گھنٹہ 15:20

ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ بدھ کے روز روس کو انتباہ کیا تھا کہ وہ شام میں امریکی میزائلوں کا سامنا کرنے پر تیار رہے.


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جس نے شامی علاقے دوما میں مبینہ کیمیائی حملے کے ردعمل میں شام پر جارحیت کرنے کی دھمکی دے رکھی تھی اب اپنے اس مؤقف سے پیچھے ہٹ گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ جمعرات کے روز اپنے ٹوئٹ پیغام میں واضح کردیا کہ اس نے ہرگز یہ نہیں کہا تھا کہ کپ شام پر حملہ کرے گا.

ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہوں نے کوئی حتمی وقت تو نہیں دیا تھا شاید یہ حملہ جلد ہو یا شاید ہرگز نہ ہوپائے.

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ امریکہ اور ان کی انتظامیہ نے جو بڑا کارمانہ سرنجام دیا وہ خطے میں داعش کا خاتمہ تھا جس پر امریکہ کا شکریہ ادا کرنا چاہئے.

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ بدھ کے روز روس کو انتباہ کیا تھا کہ وہ شام میں امریکی میزائلوں کا سامنا کرنے پر تیار رہے.

لبنان میں تعینات روسی سفیر نے بھی ٹرمپ کی اس دھمکی کے ردعمل میں انکشاف کیا کہ روس شام کو نشانہ بنانے والے ہر میزائل کو ہوا میں تباہ کرنے کے ساتھ جہاں سے میزائل داغے جارہے ہوں گے اس جگہ کو بھی تباہ کرے گا.


خبر کا کوڈ: 324461

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/324461/روس-کی-جوابی-دھمکی-امریکہ-فیصلہ-نہیں-کر-پایا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com