QR codeQR code

شام:صدر بشار اسد کا بین الاقوامی وحدت کانفرنس کے شرکاء کا استقبال

شام کی موجودہ صورتحال بہت حساس ہے۔بشار اسد

13 Apr 2018 گھنٹہ 14:37

جو بیان رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای مدظلہ العالی نے میرے بارے میں دیا ہے میں اس پر فخر محسوس کرتا ہوں:بشار اسد


شام کے صدر بشار اسد نے بین الاقوامی وحدت کانفرنس کے شرکاء کا استقبال کیا اور ان کو شام تشریف لانے پر خیرمقدم کہا ہے۔ واضح رہے شام میں پہلی مرتبہ بین الاقوامی وحدت کانفرنس منعقد ہو رہی ہے۔

بشار اسد کا کہنا تھا کہ شام کی موجودہ صورتحال بہت حساس ہے۔ استکبار ہمارے ملک پر حملہ آور ہے۔ معزز مہمانان گرامی کا شام تشریف لانا مسلمان اقوام کا مزاحمتی بلاک اور خصوصا شام کی حمایت کا کھلا اعلان ہے۔

بشار اسد نے کہا کہ جو بیان رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای مدظلہ العالی نے میرے بارے میں دیا ہے میں اس پر فخر محسوس کرتا ہوں۔

شام کے صدر کا کہنا تھا ہم شام کے اندر دینی علمائے کرام کے کردار اور وحدت مسلمین کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ علمائے دین کا تعمیری کردار مسلمان اقوام پر پدرانہ سائے کی مانند ہے۔

شام کے صدر نے دینی علما سے ملاقات میں کہا کہ علمائے کرام وحدت اور مزاحمت کی عقلانی بنیادوں کو بیان کریں اور تکفیری وائرس کی شناخت کے بعد اس کے خاتمے کیلئے موثر علاج کی تشخیص دیں۔


خبر کا کوڈ: 324447

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/324447/شام-صدر-بشار-اسد-کا-بین-الاقوامی-وحدت-کانفرنس-کے-شرکاء-استقبال

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com