صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کا غزہ پر حملہ

صیہونی جنگی طیاروں نے علاقے میں زرعی اراضی اور فصلوں کو بھی تباہ کر دیا-
صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر غزہ میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے
تاریخ شائع کریں : چهارشنبه ۲۲ فروردين ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۶:۳۶
موضوع نمبر: 324040
 
صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر غزہ میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے مشرقی غزہ کے علاقے زیتون میں حماس کے کئی سیکورٹی ٹاور کو نشانہ بنایا اور علاقے میں زرعی اراضی اور فصلوں کو بھی تباہ کر دیا-

صیہونی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ یہ حملہ غزہ کی سرحد کے قریب ایک اسرائیلی بلڈوزر پر دستی بم سے حملے کے جواب میں کیا گیا-

اسرائیلی فوج نے حماس کے ٹھکانوں پر صیہونی فوج کے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ حماس کے کارکنوں نے ہی اسرائیلی بلڈورز پر دستی بم سے حملہ کیا تھا-

دوسری جانب فلسطینی مجاہدین نے صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں غرب اردن کے شہر قلقیلیہ کے مشرق میں صیہونی بستی کے علاقے شعاری تکفاہ پر فائرنگ کی اور اس کے بعد فرار کر گئے-
Share/Save/Bookmark