ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی روسی پارلیمنٹ دوماکے اسپیکر سے ملاقات

ایران اور روس کے درمیان مختلف شعبوں میں پارلیمانی تعاون کو فروغ دیئے جانے کی ضرورت ہے
اقتصادی شعبے میں ایران اور روس کے تعلقات کو اور زیادہ فروغ دیئے جانے کی ضرورت پر زور:روس
تاریخ شائع کریں : دوشنبه ۲۰ فروردين ۱۳۹۷ گھنٹہ ۲۳:۰۹
موضوع نمبر: 323658
 
اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے پارلیمانی اسپیکروں نے تہران میں پارلیمانی تعاون کے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں۔

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے پیر کے روز تہران میں روسی پارلیمنٹ دوماکے اسپیکر ویا چسلاؤ ولودین سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران اور روس کے درمیان مختلف شعبوں میں پارلیمانی تعاون کو فروغ دیئے جانے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کی توسیع کے مقصد سے اہم اقتصادی منصوبوں پر غور کیا جانا بھی ضروری ہے۔

اس ملاقات میں روس کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے بھی تہران اور ماسکو کے تعلقات کو مستحکم قرار دیتے ہوئے کہا کہ مشترکہ فریم ورک  تیار کر کے دہشت گردی اور منشیات کے خلاف مہم میں مزید بہتر کردار ادا کیا جاسکتا ہے۔

روسی پارلیمنٹ دوما کے اسپیکر ویا چسلاؤ ولودین نے کہا کہ اقتصادی شعبے میں ایران اور روس کے تعلقات کو اور زیادہ فروغ دیئے جانے کی ضرورت ہے۔
Share/Save/Bookmark